امریکی تجزیہ کار نے پاکستان کا طیارہ مار گرانے کا بھارتی دعویٰ بکواس قرار دے دیا
امریکی دفاعی تجزیہ کار نے بھارتی میڈیا کے پاکستان کی 20 فیصد ایئرفیلڈز کو نقصان پہنچانےکی بھی تردیدکی۔


امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر نے پاکستان کے طیارے مار گرانے کا بھارتی دعویٰ بکواس قرار دے دیا۔
ایک پروگرام میں بھارتی صحافی نے سوال کیا کہ بھارتی ائیرفورس کے ڈی جی ملٹری آپریشنز نے پاکستان کےکئی طیارے گرانےکا دعویٰ کیا اور کہا کہ ان کے پاس تعداد ہے لیکن وہ بتانا نہیں چاہتے، اسے آپ اسے کیسے دیکھتی ہیں؟
جواب میں کرسٹین فیئر نےکہا کہ وہ اسے ایک بکواس کے طورپر دیکھتی ہیں کیونکہ اس دعوے کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
امریکی دفاعی تجزیہ کار نے بھارتی میڈیا کے پاکستان کی 20 فیصد ایئرفیلڈز کو نقصان پہنچانےکی بھی تردیدکی۔
دوسری جانب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہےکہ پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کے 5 نہیں بلکہ 6 طیارے مارگرائے گئے ہیں۔
وزیراعظم نے آج کامرہ ائیربیس کا دورہ کیا جس میں وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، ائیرچیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھو ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم نے دشمن کی برتری کی خوش فہمی کو خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کی اور ان سے خطاب کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ چند گھنٹوں میں پاک فوج نے بہادری کی وہ تاریخ رقم کی جو قیامت تک پڑھی جائے گی، 10 گھنٹے سے بھی کم وقت میں دشمن کو آپ نے مات دی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کامیابی نے خطے میں طاقت کے توازن کو تبدیل کیا، دشمن کو پیغام مل گیا کہ اگر دوبارہ ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو پاؤں تلے روند دیں گے۔
اپنے خطاب میں وزیر اعظم نےکہا کہ قوم کو یہ بتاسکتا ہوں کہ بلا خوف تردید 5 نہیں شاہینوں نے 6 جہاز مار گرائے ہیں۔
وزیر اعظم نےمزید کہا کہ ہمارے جوانوں نے دنیا کی سوچ بدل کر رکھی دی، 10 مئی کو دنیا میں ایک ہی آواز اٹھی کہ جنگ پاکستان نے تکنیکی مہارت سے جیتی۔
وزیر اعظم شہباز کا کہنا تھا کہ بھارت نے اربوں ڈالر خرچ کرکے جنگی آلات خریدے اور تاثر دیا کہ وہ اس خطے میں تھانیدار ہے، 10 مئی کو اس نام نہاد تھانیدار کا بت آپ نے پاش پاش کردیا، بھارت اب رہتی دنیا تک اس گھمنڈ اور غرور میں مبتلا نہیں ہوگا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پوری دنیا میں آج پاکستان کے پرچم کو احترام سے دیکھا جارہا ہے۔

اسحاق ڈار کی ترکیہ میں اسلامک کوآپریشن یوتھ فورم ایوارڈز تقریب میں شرکت،دفتر خارجہ
- 4 گھنٹے قبل

ایران میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کا مشن،پی آئی اے کی دوسری پرواز لاہور پہنچ گئی
- 5 گھنٹے قبل

بھارت کو دنیا بھر میں ناکامی ہوئی ہے،پاکستان سچ اور بھارت جھوٹ کے ساتھ کھڑا تھا،بلاول بھٹو
- 3 گھنٹے قبل

سال 2026 کے لیے دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست جاری، پاکستان کی کتنی یونیورسٹیاں شامل؟
- 7 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کا امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ اور ایران اسرائیل جنگ پر تبادلہ خیال
- 4 گھنٹے قبل

ناران : گلیشیر کے نیچے آکر ایک ہی خاندان کے تین سیاح جاں بحق
- 6 گھنٹے قبل

چیئرمین واپڈا جنرل (ر) سجاد غنی اپنے عہدے سےمستعفی
- 4 گھنٹے قبل

اسرائیل کا ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ،سربراہ آئی اے آی اے
- 4 گھنٹے قبل

غزہ: اسرائیل کی ایک بار پھر امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ، 35 فلسطینی شہید
- 2 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا ایک اورکیس رپورٹ، مجموعی تعداد 12 ہوگئی
- 5 گھنٹے قبل

ایران اسرائیل کشیدگی کو صرف اور صرف سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے،انتونیو گوتریس
- 4 گھنٹے قبل

ہاکی نیشنز کپ: پاکستان نے فرانس کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 7 گھنٹے قبل