محسن نقوی کی برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون تبادلہ خیال
پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی مانند کھڑا ہے،برطانیہ کے ساتھ تعلقات مستحکم کرنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں،محسن نقوی


اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے وزارت داخلہ میں ملاقات کی۔ محسن نقوی نے برطانوی وزیر خارجہ کا استقبال کیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی مانند کھڑا ہے۔ ہم برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔
محسن نقوی نے اپسکیل پروگرام کے تحت برطانوی حکومت کے خصوصی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام منظم جرائم کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اپسکیل پروگرام کے تحت غیر قانونی امیگریشن، بچوں سے متعلق آن لائن ہراسانی، میوچوئل لیگل اسسٹنس و ایکسٹراڈیشن، مجرموں کے ریکارڈ کا تبادلہ، سیکس آفنڈر مینجمنٹ، غیر قانونی فنڈنگ اور انسداد منشیات جیسے اہم شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان مؤثر اشتراک جاری ہے۔
محسن نقوی نے انکشاف کیا کہ نیشنل کرائم ایجنسی کے تعاون سے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 4.3 ٹن افیون برآمد کی، جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 22 ملین پاؤنڈ بنتی ہے۔
دوسری جانب برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے افغان مہاجرین کی برطانیہ منتقلی میں تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور اپسکیل پروگرام کی کامیابی کو خوش آئند قرار دیا۔
اس موقع پر وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ، وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور برطانیہ کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

دہشتگردوں کو آبادیوں میں چھپنے نہیں دیں گے، گرینڈ جرگہ بلائیں گے: علی امین گنڈا پورا
- 10 گھنٹے قبل

امریکا اور بھارت کا مشترکہ خلائی مشن: نِسار سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا گیا
- 6 گھنٹے قبل

عمران خان کے بیٹے امریکا دورے کے بعد لندن واپسی ،رہائی کے لیے کانگریسی رہنماؤں سے ملاقاتیں
- 8 گھنٹے قبل

لاہور کی تاریخ میں نیا موڑ ، خاتون اورنج لائن ٹرین کی پہلی ڈرائیور بن گئی
- 12 گھنٹے قبل

چیف جسٹس کی دعوت پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا اسلام آباد میں ملاقات سے انکار
- 6 گھنٹے قبل

چینی مہنگی بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے: وزیراعظم کی ہدایت
- 8 گھنٹے قبل

بھارت کی جنگی تیاریوں کا جواب پاکستان کا نصر میزائل ہے ، سیکیورٹی حکام
- 11 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ کی حج پالیسی 2026 کی منظوری، سرکاری کوٹہ 70 فیصد کر دیا گیا
- 11 گھنٹے قبل

زائرین پر سفری پابندی: قائمہ کمیٹی نے وزیر داخلہ کو وضاحت کے لیے طلب کر لیا
- 11 گھنٹے قبل

اٹک: سیلابی ریلہ گاڑی بہا لے گیا، دو خواتین جاں بحق، تین افراد لاپتا
- 11 گھنٹے قبل

امریکی صدرنے پاکستان کیساتھ تجارتی معاہدے کا اعلان کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

ہنزہ میں اضافی سیلز ٹیکس کے خلاف احتجاج نویں روز بھی جاری، خنجراب بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل
- 6 گھنٹے قبل