بھارتی خارجہ پالیسی کا جنازہ ، ارکان پارلیمنٹ کا وفد مختلف ممالک میں بھیجنے کا فیصلہ
آپریشن سندور میں ناکامی کی کلنک مودی سرکاری پر ایک اور بدنما داغ بن گئی ہے، بھارت کےسابق وزیر خارجہ یشونت سنہا نے بھی آپریشن سندور کو ناکام قرار دے دیا۔


مودی حکومت کو جنگی محاذ کے ساتھ ساتھ خارجہ اورسفارتی سطح پر بھی شکست کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے .
نریندر مودی اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے پاکستان سے شکست کے بعد نیا فیصلہ کرلیا،ارکان پارلیمنٹ کا وفد مختلف ممالک میں بھیجا جائے گا۔
بھارت کے ارکان پارلیمنٹ مختلف ممالک کےسامنےجنوبی ایشیا کی صورت حال میں بھارت کی پوزیشن واضح کرنے کی کوشش کریں گے، اپوزیشن جماعت کانگریس نےبھی وفد میں شامل ہونےکی حامی بھرلی ہے۔
بھارتی رکن پارلیمنٹ ششی تھروروفد کی قیادت کریں گے،ششی تھروور نے وفد کی قیادت کو اپنے لیےاعزاز کہا ہے۔
بھارتی ارکان پارلیمنٹ کا وفد امریکا،برطانیہ،جنوبی افریقہ،قطر اورمتحدہ عرب امارات جیسےاہم ممالک کا سفر کریں گے، مودی سرکار 70 ملکوں کے اتاشیوں کو بھی صفائی پیش کرے گی۔
اب تک جن ارکان اسمبلی کے نام سامنے آئےہیں، ان میں ششی تھرور کے علاوہ سمیک بھٹاچاریہ، انوراگ ٹھاکر، منیش تیواری، امر سنگھ، پرینکا چترویدی، سمبیت پاترا، سپریا سولے،شریکانت شندے اور ڈی پورندیشوری شامل ہیں۔
امریکا میں پاکستان کےسابق سفیر مسعود خان کہتے ہیں کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کو بری طرح شکست ہوئی، آثار بتارہے ہیں کہ پہلگام واقعے اور پاکستان سے جنگ میں شکست کی شکار مودی سرکار کو اس محاذ پر بھی ناکامی ہوگی۔
ناکام آپریشن سندور مودی کے کیریئر پر بڑا دھبہ قرار :
آپریشن سندور میں ناکامی کی کلنک مودی سرکاری پر ایک اور بدنما داغ بن گئی ہے، بھارت کےسابق وزیر خارجہ یشونت سنہا نے بھی آپریشن سندور کو ناکام قرار دے دیا۔
ایک انٹرویو کے دوران بھارت کے سابق وزیر خارجہ یشونت سنہا نےکہا کہ آپریشن سندور ناکام ہوچکا، اورامریکی صدر کے سامنے بھارتی وزیراعظم نے سرنڈر کردیا، انہوں نے آپریشن سندورمیں ناکامی کو مودی کے کیریئر کا سب سےبڑا دھبہ قرار دیا۔
کشمیری صحافی جلیل راٹھور نےبھی مودی سرکارکو آئینہ دکھاتے ہوئےکہا کہ بھارت کی شکست پر بنگلہ دیش، نیپال اور چین میں خوشیاں منائی جارہی ہیں۔
اس سے قبل بھی بہت سے سیاست دان، اور تجزیہ کار مودی سرکار کے فالس فلیگ آپریشن پرسوالات اٹھاچکے ہیں۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 10 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 9 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 8 گھنٹے قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 3 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 8 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل





