پاکستانی خاتون پولیس افسر نے ورلڈ پولیس سمٹ کا بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا
ورلڈ پولیس سمٹ ایوارڈز کے لیے 192 ممالک کے پولیس افسران کی مختلف کیٹیگریز میں غیر معمولی کارکردگی زیر غور آئی۔


پاکستان کی خاتون پولیس افسر نے ورلڈ پولیس سمٹ کا بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اے ایس پی انعم شیر خان کو کرمنل انویسٹی گیشن میں شاندار کارکردگی پر ایوارڈ دیا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اے ایس پی انعم شیر خان کو دنیا بھر میں پاکستان اور پنجاب پولیس کا نام روشن کرنے پر مبارکباد دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے افسران کا عالمی سطح پر اعزازات کے لیے منتخب ہونا پاکستان پولیس سروس کے لیے فخر کی بات ہے، اے ایس پی انعم شیرخان جیسی باصلاحیت افسران مستقبل میں پولیس لیڈر شپ کے لیے اہم رول ادا کریں گی۔
ورلڈ پولیس سمٹ ایوارڈز کے لیے 192 ممالک کے پولیس افسران کی مختلف کیٹیگریز میں غیر معمولی کارکردگی زیر غور آئی۔
ترجمان نے کہا کہ ورلڈ پولیس سمٹ دنیا بھر میں پولیس لیڈرز کے حوالے سے سب سے بڑی، موثر اور پروفیشنل تنظیم ہے، دنیا بھر سے ہر سال اپنے اپنے شعبوں میں تعمیر وترقی، قائدانہ کردار کے مالک پولیس افسران کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایوارڈز کمیٹی نے سخت ترین اسکروٹنی، انٹرویو کے بعد پنجاب پولیس کے 2 افسران کو ایوارڈ ونرز کے طور پر شارٹ لسٹ کیا تھا، ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خان کو ’پولیسنگ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے بہترین استعمال‘ کیٹیگری میں اعلیٰ کارکردگی پر دوسری پوزیشن کا حقدار قرار دیا گیا۔

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 10 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 5 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک گھنٹہ قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 10 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 12 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 10 گھنٹے قبل


