پراسیکیوٹرظہیر شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نوبل کاز پر پراسیکیوشن کا کوئی اعتراض نہیں، ملزمہ جس مقدمے میں ریلیف چاہتی ہیں


بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی حاضری سےاستثنیٰ اور بیرون ملک جانےکی درخواست خارج کردی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کی دائر درخواست کا فیصلہ جج امجد علی شاہ نے جاری کیا۔
قبل ازیں علیمہ خان اپنے وکلا علی بخاری اور فیصل ملک کےہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
علیمہ خان کےوکیل فیصل ملک نے اپنے دلائل میں کہاکہ درخواست گزار نمل یونیورسٹی کی بورڈ آف گورنرز میں شامل ہیں، درخواست گزار نے نوبل کاز کی فنڈ ریزنگ کےلیے بیرون ملک جانا ہے، نمل یونیورسٹی ایک تعلیمی ادارہ ہے، جسے مالی مسائل کا سامنا ہے۔
وکیل نےمؤقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست گزار کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکالنے کا حکم جاری کیا ہے، درخواست گزار صرف 3 ہفتوں کے لیے حاضری سےاستثنیٰ چاہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ درخواست گزار کےخلاف درج مقدمے کا چالان ابھی تک پیش نہیں کیا گیا، درخواست گزار کی ذاتی پیشی ضروری نہیں، انڈر ٹیکنگ دینے کو تیار ہیں،درخواست گزار مقررہ وقت پر عدالت میں پیش ہوجائیں گی۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ ٹرائل اور ضمانت کی پروسیڈنگز میں استثنیٰ 2 مختلف باتیں ہیں، ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست میں استثنیٰ بنتا ہی نہیں، ضمانت قبل از گرفتاری کے کیس میں ملزمہ کی ذاتی پیشی ضروری ہے، سوائے میڈیکل گراؤنڈ کے ملزم کو استثنیٰ کسی صورت نہیں مل سکتا۔
پراسیکیوٹرظہیر شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نوبل کاز پر پراسیکیوشن کا کوئی اعتراض نہیں، ملزمہ جس مقدمے میں ریلیف چاہتی ہیں، اسی مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر رکھی ہے، ملزمہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست 21 مئی کے لیے مقرر ہے،راولپنڈی میں ملزمہ کے خلاف 11 مزید مقدمات درج ہیں، ملزمہ کے خلاف راولپنڈی میں درج کسی مقدمے میں ضمانت نہیں ہوئی۔
ملزمہ فرینڈز آف چیرٹی ادارے کی ممبرنہیں،کیسز میں تاخیر ملزمان کی غیر سنجیدگی سے آتی ہے،ملزمہ کی جانب سے بیرون ملک جانے کی درخواست بنتی ہی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ درخواست گزار کا فنڈ ریزنگ میں اضافی کردار ہے، بنیادی کردار نہیں، نمل یونیورسٹی کی فرینڈز آف چیریٹی 3 ممالک برطانیہ، امریکا اور کینیڈا میں کام کرتی ہے،فرینڈز آف چیریٹی کی سی ای او نائلہ برکی امریکا میں ہیں، یہ چیرٹی ملزمہ کی غیر موجودگی میں گزشتہ کچھ ہفتوں میں 4 لاکھ ڈالرز اکٹھا کرچکی ہے۔
عدالت نےعلیمہ خان کی دائر درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کےبعد فیصلہ محفوظ کرلیا اور کچھ دیر بعد سناتے ہوئے علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کی درخواست خارج کردی۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 13 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 13 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل



