خیبرپختونخوا حکومت کا سولر پینل منصوبہ کرپشن اور کمیشن مافیا کی نذر ہوگیا ہے،عظمی بخاری


لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت کی تمام کارکردگی صرف بیانات اور بھڑکوں تک محدودہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کا سولر پینل منصوبہ کرپشن اور کمیشن مافیا کی نذر ہوگیا ہے،انہوں نے کہا کہ آٹھ ماہ قبل علی امین گنڈاپور نے اس منصوبے کا اعلان کیا تھا، تاہم منصوبے کے پی سی ون کی منظوری سے قبل ہی ٹینڈر جاری کر دیے گئے۔
میڈیا سے گفتگو میں عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت کا یہ منصوبہ مبینہ طور پر دو ارب روپے کی کمیشن کی نذر ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کوئی بھی عوامی مفاد کا منصوبہ مکمل نہیں ہوتا اور اگر کوئی منصوبہ بن بھی جائے تو وہ حصے وصول کرنے والوں کی لڑائی کی نذر ہو جاتا ہے۔
تحریک انصاف کی صوبائی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت کی تمام کارکردگی صرف بیانات اور بھڑکوں تک محدود ہے، خیبرپختونخوا کے عوام کا پیسہ صرف احتجاجی تحریکوں پر خرچ کیا جا رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ "تبدیلی" اور "سونامی" جیسے شگوفوں نے پختونوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے،علی امین گنڈاپور پر تنقید کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ان کے کریڈٹ پر صرف وفاق اور پنجاب پر تین ناکام حملے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ کے پی حکومت کو دیے گئے تمام فنڈز کا وفاق فوری آڈٹ کروائے اور جب تک پچھلے فنڈز کا حساب نہیں دیا جاتا، خیبرپختونخوا حکومت کو مزید ایک دھیلہ نہ دیا جائے۔

بھارت امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں مسلسل ہٹ دھرمی دکھا رہا ہے، امریکی وزیر خزانہ
- 4 hours ago

آئی سی سی نے ون ڈے بیٹرز کی نئی رینکنگ جاری کردی
- 2 minutes ago

معروف گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس گزر گئے
- 5 hours ago

عدالتی احکامات کے باوجود اعظم سواتی کو بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا
- an hour ago

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی
- 5 hours ago

پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی سے متعلق مذاکرات جاری ہیں، امریکا
- 4 hours ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کا رجحان بر قرار، نئی حد عبور کرنے کے قریب
- 2 hours ago
سندھ حکومت کاسروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین مفت فراہم کرنے کا اعلان
- 4 hours ago

غزہ پر اسرائیلی فوج کی جانب سے تازہ حملوں میں مزید 89 فلسطینی شہید
- 5 hours ago
بھارت کی جانب سےدریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا خدشہ
- 4 hours ago

ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے، تاہم ادائیگیوں کے ساتھ صورتحال بہتر ہو جائے گی، وزیر خزانہ
- an hour ago

بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی، چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کا کیس سننے سے انکار
- 2 hours ago