Advertisement

پی ایس ایل :کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے حسن نواز نے 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ خواجہ نافع 51 رنز کیساتھ نمایاں رہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر May 18th 2025, 7:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ایس ایل :کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

راولپنڈی:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 28 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میںکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کی جانب سے ملنے والا 186 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا۔
 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے حسن نواز نے 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ خواجہ نافع 51 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے شاہد عزیز نے 3 جبکہ محمد حسنین، عبید شاہ اور پیٹر ہٹزوگلونے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان محمد رضوان اور یاسر خان نے کیا تاہم محمد رضوان 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، اوپنر یاسر خان 45 اور طیب طاہر 36 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عثمان طارق نے 3 ، فہیم اشرف، خرم شہزاد، ابرار احمد اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پوائنٹس ٹیبل پرٹاپ پوزیشن کنفرم کر لی۔

Advertisement
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 4 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
Advertisement