Advertisement
پاکستان

وزیراعظم کا مصر ی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ، غزہ کی صوتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف نے مصر کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں تعمیری کردار، متوازن بیانات اور فعال سفارت کاری پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر May 21st 2025, 12:33 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم  کا  مصر ی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ، غزہ کی صوتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے درمیان ٹیلیفون پر اہم گفتگو ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی، سندھ طاس معاہدہ، اور مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورتحال بشمول غزہ کے بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مصر کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں تعمیری کردار، متوازن بیانات اور فعال سفارت کاری پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے بہادری سے دفاع پر افواجِ پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان علاقائی امن کے مفاد میں بھارت کے ساتھ جنگ بندی مفاہمت کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے اس موقع پر خطے میں امن کی کوششوں میں مصر کے کردار کو سراہا۔

Advertisement