ارناب گوسوامی کے علاوہ حکمراں جماعت بی جے پی کے شعبہ آئی ٹی کے سربراہ امیت مالویہ پر بھی مقدمہ درج کیا گیا


پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی کےدوران جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزام میں بھارتی صحافی ارناب گوسوامی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ارناب گوسوامی کے علاوہ حکمراں جماعت بی جے پی کے شعبہ آئی ٹی کے سربراہ امیت مالویہ پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ارناب گوسوامی اور امیت مالویہ پر جھوٹی معلومات پھیلانے کا مقدمہ انڈین یوتھ کانگریس نے درج کرایا ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے کہاگیا ہے کہ مالویہ اور گوسوامی نے دانستہ طور پر جھوٹی معلومات پھیلانے کی مجرمانہ منصوبہ بندی کی۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی میں بھارتی صحافی ارباب گوسوامی بی جے پی حکومت کا جھوٹا پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف رہے اور غلط خبریں پھیلا کر ناصرف عوام کو بھارتی عوام کو گمراہ کرتے رہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی مذاق بنتے رہے۔
گزشتہ روز بھی ارناب گوسوامی کو اس وقت سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے پروگرام میں شرکت کے لیے آئیں جارج ٹاؤن یونیورسٹی کی معروف پروفیسر آف سکیورٹی اسٹڈیز کرسٹین فیئر شو چھوڑ کر چلی گئیں۔
کرسٹین فیئر نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اُنہوں نے شو میں ہونے والی جنگجوانہ بکواس کی وجہ سے ایسا کیا، شو میں ہر کوئی چیخ رہا تھا، ان کے پاس اس بکواس شو میں بیٹھنے کے بجائے کرنے کو اور بہت سی اچھی چیزیں ہیں۔

جموں کشمیر کے یوم الحاق کے موقع پر صدر مملکت اوروزیر اعظم کا خصوصی پیغام
- 2 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی،ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلی بار 5بھارتی جہاز گرائے جانے کا اعتراف
- ایک گھنٹہ قبل

حکومت بیروزگار افراد کو الیکٹرک رکشے اور لوڈر فراہم کرے گی: وزیراعظم شہباز شریف
- 14 گھنٹے قبل

لندن : ائیر ٹیٹو شو میں پاک فضائیہ کے طیارے سی ون 30 کی دھوم،پہلی پوزیشن حاصل کر لی
- ایک گھنٹہ قبل

بھارت کے لیےپاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ کے لیے بند،نوٹم جاری
- ایک گھنٹہ قبل

جرمنی نے 81 افغانیوں کو ملک بدر کر دیا
- 14 گھنٹے قبل

کیلیفورنیا: شیرف ڈپارٹمنٹ کے ٹریننگ سینٹر میں دھماکا، 3 اہلکار ہلاک
- 14 گھنٹے قبل

🌧️ پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل 20 جولائی سے متوقع، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 14 گھنٹے قبل

شہریوں کیلئے اچھی خبر،بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- 43 منٹ قبل

19 جولائی 1947: کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں
- 2 گھنٹے قبل

تاجر برادری نے ملک گیر ہڑتال مؤخر کر دی، حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ
- 14 گھنٹے قبل

سینیٹ میں 5/6 فارمولے پر اتفاق، پی ٹی آئی میں اندرونی بحران برقرار
- 15 گھنٹے قبل