’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے ردھی ڈوگرا نے شکوہ کیا کہ انہیں فلم کی ریلیز پر پابندی لگانے کے باوجود تنقید کا نشانہ بنایا گیااور طعنے دیے گئے


معروف پاکستانی اداکار فواد خان کیساتھ با لی وڈ فلم ’ابیر گلال‘ میں کام کرنے والی اداکارہ ردھی ڈوگرا کا کہنا ہے کہ انہیں بھارت میں پاکستانی اداکارکی فلم پر پابندی کا مطالبہ کرنے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے اور ان کو مزید طعنے بھی دیے جا رہے ہیں ۔
ردھی ڈوگرا بھی ابیر گلال کی کاسٹ کا حصہ ہے اور مذکورہ فلم کی پہلگام واقعے کے بعد ریلیز مؤخر کی گئی ۔
پہلگام واقعے کے بعد متعدد بھارتی اداکاروں نے بھی ’ابیر گلال‘ کی ریلیز پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا جب کہ اسی فلم میں کام کرنے والی اداکارہ ردھی ڈوگرا نے بھی فلم کی نمائش پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔
لیکن اب اداکارہ نے انکشاف کیا ہےکہ انہیں فواد خان کی فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے ردھی ڈوگرا نے شکوہ کیا کہ انہیں فلم کی ریلیز پر پابندی لگانے کے باوجود تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں طعنے دیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے اور طعنے دینے والے افراد کو سمجھنا چاہیے کہ وہ بھی بھارت کی شہری ہیں، وہ بھی اس ملک کی اتنی ہی شہری ہیں، جتنے دوسرے شہری ہیں۔
انہوں نے شکوہ کیا کہ انہیں پاکستانی اداکار کی فلم پر پابندی کا مطالبہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان کی حب الوطنی پر شک کیا گیا۔
اداکارہ کے مطابق انہیں طعنے دیے گئے کہ ایک طرف وہ فلم پر پابندی کا مطالبہ کر رہی ہیں، دوسری طرف انہوں نے فواد خان کے ساتھ مذکورہ فلم میں کام بھی کیا۔
ردھی ڈوگرا نے مزید کہا کہ وہ اپنے ملک اور اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہیں، اس لیے انہوں نے فواد خان کی فلم کی ریلیز کا مطالبہ کیا تھا لیکن اس باوجود ان پر تنقید کی گئی۔
خیال رہے کہ ’ابیر گلال‘ کو 12 مئی کو ریلیز کیا جانا تھا لیکن پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کی وجہ سے اس کی نمائش موخر کردی گئی جب کہ بھارتی حکومت نے انڈیا میں پاکستانی نیوز اور ڈراما ٹی وی چینلز کے یوٹیوب اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کردیے۔
علاوہ ازیں بھارتی حکومت کے احکامات کے باجود انڈیا کے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز نے پاکستانی گانے، ڈرامے، فلمیں اور ٹی وی شوز بھی ہٹا دیے تھے جب کہ بھارتی حکومت نے پاکستانی فنکاروں اور کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کردیے تھے۔
مخصوص نشستوں کا کیسں : سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی بینچ کی تشکیل پر اعتراضات کی درخواستیں مستردکر دیں
- 6 گھنٹے قبل
محکمہ تعلیم سندھ کا موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 4 گھنٹے قبل

پانی پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہیں ، علی امین گنڈا پور
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان نے بھارت میں موجود سفارتکار کو 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا
- 5 گھنٹے قبل

عیدالاضحیٰ 2025 ء کے موقع پر 5 سرکاری چھٹیوں کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

پیرس کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

جعلی ادویات کے خلاف ڈریپ کا کریک ڈاؤن ، 5 جعلی ادویات سے محتاط رہنے کی ہدایت
- 4 گھنٹے قبل
صدر مملکت اور وزیر اعظم نے آرمی چیف سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نواز دیا
- 3 گھنٹے قبل

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ
- 5 گھنٹے قبل

معرکہ حق میں جانیں پیش کرنےوالےشہداکاخون رائیگاں نہیں جانے دیں گے ،کورکمانڈرزکانفرنس
- 5 گھنٹے قبل

پی ایس ایل : کراچی کنگزکی لاہورقلندرزکیخلاف بیٹنگ جاری
- 4 گھنٹے قبل