علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اگرپارٹی رہنماؤں کی بانی سےملاقات نہیں کروائی گئی توہم آئی ایم ایف کی شرائط پرحکومت کےساتھ نہیں بیٹھیں گے


بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ آج بانی سےدوماہ بعد ملاقات ہوئی ہے، بانی کوحکومتی معاملات، بجٹ کےحوالے سے بریف کیا، عمران خان نے کہا ہے کہ اندھیرا جب زیادہ ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہے سویرا ہونے والا ہے، ڈنڈے کے زور پر ریاست نہیں چلاسکتے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہمارے مینڈیٹ کی واپسی ہماری نہیں ملک کی ضرورت ہے، پاکستان کی خاطر بانی پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عدالت میں لگے ہمارے کیسز سنے جائیں، عمران خان پر بنائے گئے مقدمات جھوٹے ہیں انہیں سنا جائے کیسز عدالتوں میں لگائے جائیں اور عمران خان کو بری کیا جائے، مائیک اٹھا کر لوگوں پر تنقید کرنا آسان اور کام کرنا بہت مشکل ہے ہم سے پوچھیں، ہم نے احتجاج کیے مگر ہمیں روکا گیا اور آخر میں ہمیں گولیاں ماری گئیں، ہمارا مقصد اپنے کارکنوں کو شہید کرانا نہیں ہے ان کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اگرپارٹی رہنماؤں کی بانی سےملاقات نہیں کروائی گئی توہم آئی ایم ایف کی شرائط پرحکومت کےساتھ نہیں بیٹھیں گے، آئین کے مطابق تقاضے پورے کیے جائیں جس کا جو کام ہے وہ اپنا کام کرے، عمران خان جب کوئی بات کہہ دیں تو وہی بیان پارٹی کا اور ہمارا بیان ہے ہم اس بیان کی تصدیق کرتے ہیں اور اسی پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ اگر مذاکرات کرنے ہیں تو بانی پی ٹی آئی تیار ہیں، ہماری بات چیت اور ڈیمانڈ آئین کے لیے ہے، ہماری جنگ جاری ہے ہم ہر صورت میں اپنے بانی کو رہا کرائیں گے۔

پاکستانی بیس بال ٹیم کے کھلاڑی لانس خان ٹریفک حادثے میں جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

39اراکین اسمبلی کی حد تک پی ٹی آئی کو نشستیں دینے کے فیصلے پر عمل درآمد کی استدعا مسترد
- 2 گھنٹے قبل

ایران کا اسرائیل کے حساس فوجی اور انٹیلی جنس مراکز پر براہِ راست حملہ
- ایک گھنٹہ قبل

فلم ’ویلکم ٹو پنجاب‘ میں گلوکارہ عذرا جہاں کی گائی’’ دھمال‘‘ کی دھوم
- 27 منٹ قبل

مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری تنویر ضمانت خارج ہو نے پر گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

چین کا ٹرمپ کے تہران سے شہریوں کو فوری انخلا کے بیان پر سخت ردعمل
- ایک گھنٹہ قبل

رہائش کے لیے دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست جاری،پاکستان کا کونسا شہر لسٹ میں شامل؟
- ایک گھنٹہ قبل

پشاور:حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کانگو وائرس کے متاثرہ دو مریض داخل
- 16 منٹ قبل

خوراک کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے جاری،مزید 47 افراد شہید
- ایک گھنٹہ قبل

ریڈیو اورٹیلی ویژن کے معروف فنکار طارق عزیز کی پانچویں برسی آج منائی جارہی ہے
- ایک گھنٹہ قبل

اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی ہوسٹل میں طالبہ کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان کے علاقے پشین میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ
- 2 گھنٹے قبل