شام کی نئی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں، ایک نئی شروعات کے لیے شام پر سے پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ٹرمپ


واشنگٹن ڈی سی: ڈونلڈ ٹرمپ نے سے شام پرامریکا کی جانب سے عائد کر دہ پابندیاں باضابطہ طور پر اٹھانے کا اعلان کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ شام کو مستحکم ملک بننے کے لیے کام جاری رکھنا چاہیے،ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات شام کو استحکام اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
مارکو روبیو نے مزید کہا کہ شام پر عائد پابندیوں میں 180 دن کی چھوٹ دی گئی ہے، پابندیاں اٹھانا امریکا اور شام کے درمیان تعلقات کی بحالی کی جانب پہلا قدم ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب کے دورے کے دوران ریاض میں سرمایہ کاری فورم میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کے بعد شام پر عائد پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا شام کی نئی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں، ایک نئی شروعات کے لیے شام پر سے پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ وہ شام کو نیا موقع فراہم کرنے جا رہے ہیں، امید ہے شامی عوام کچھ کر دکھائیں گے۔
اس کے بعد شام کے عبوری صدر احمد الشرع کی سعودی عرب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ یہ ملاقات 25 سالوں بعد شام اور امریکی سربراہان مملکت کی اس طرح کی پہلی ملاقات تھی۔
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 10 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 10 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 10 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 9 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 10 گھنٹے قبل





