پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ اہداف پر اتفاق رائے نہ ہوسکا، مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان
مذاکرات کے دوران توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر مذاکرات کیے گئے جبکہ بجلی کی پیداواری لاگت کو کم کرنے پر زور دیا گیا،اعلامیہ

.jpg&w=3840&q=75)
اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پر مکمل اتفاق رائے نہ ہوسکا تاہم آئی ایم ایف نے نئے مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان مکمل ہونے پر اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستانی حکام کے ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اتفاق رائے کے لیے آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رہیں گے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان 19 مئی کو شروع ہوا، آئی ایم ایف وفد کی قیادت نیتھن پورٹر نے کی، جس میںپاکستان کے ساتھ حالیہ معاشی صورتحال، قرض پروگرام پر عمل درآمد اور آئندہ بجٹ پر مذاکرات ہوئے، پاکستان کے ساتھ مذاکرات تعمیری رہے۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے مالی استحکام اور سماجی اخراجات کے تحفظ کا عزم دہرایا، آئندہ مالی سال کے دوران پرائمری سرپلس جی ڈی پی کے 1.6 فیصد تک لے کر جانے پر اتفاق ہوا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکام کے ساتھ ٹیکس نیٹ بڑھانے اور محصولات میں اضافے پر بات چیت ہوئی، اخراجات کو ترجیحی بنیادوں پر منظم کرنے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر مذاکرات کیے گئے جبکہ بجلی کی پیداواری لاگت کو کم کرنے پر زور دیا گیا۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ پائیدار ترقی اور یکساں کاروباری مواقع کی بہتری کے لیے اصلاحات زیر غور آئیں، مہنگائی پر قابو پانے کے لیے سخت مانیٹری پالیسی جاری رکھنے اور مہنگائی کو 5 سے 7 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے پر زور دیا گیا، پاکستانی حکام سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے اور فاریکس مارکیٹ کو فعال رکھنے پر بات چیت ہوئی جبکہ شرح تبادلہ میں لچک برقرار رکھنے پر زور دیا گیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ موجود قرض پروگرام اور کلائمٹ فنانسنگ سے متعلق پروگرام کے لیے آئندہ جائزہ مذاکرات 2025 کی دوسری ششماہی میں متوقع ہیں۔
علاوہ ازیں نتھن پورٹر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بجٹ کی تجاویز پر مشاورت ہوئی، بجٹ پر مشاورت کا مقصد یہی تھا کہ 2024 کے قرض پروگرام میں اصلاحات پر عمل درآمد جاری رہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ پاکستان 1.6 فیصد سرپلس پرائمری بیلنس کا ہدف حاصل کرے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس آمدن بڑھائی جائے، آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ آئندہ بجٹ میں اخراجات کی ترجیحات پرمشاورت ہو، بجٹ مشاورت میں توانائی کی اصلاحات پر بھی بات چیت ہوئی۔
دوسری جانب حکومتی ذرائع کے مطابق مذاکرات میں آئی ایم ایف سے معاشی بحالی کے لیے مختلف شعبوں کے لیے ٹیکس رعایتیں مانگی گئیں تاہم آئی ایم ایف نے جواب دیا کہ ٹیکس رعایت پر ڈیٹا اور حکمت عملی دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی پیشگوئی
- 6 hours ago

منی لانڈرنگ کیس: لاہور ہائیکورٹ نےشہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف درخواست خارج کر دی
- 3 hours ago

سعودی عرب کا غیر قانونی حج کی روک تھام کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ
- 3 hours ago

وزیر داخلہ کا ڈی پورٹ افراد کے خلاف سخت کارروائی اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ
- 5 hours ago

اسکردو :سیر کے لیے آئے گجرات کے 4 دوست گاڑی حادثے میں جاں بحق
- 2 hours ago

باکو: ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کی آذربائیجان میں پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین سے ملاقات
- an hour ago

کراچی میں بڑھتا ہوا کورونا وائرس 4 افراد کی زندگیاں نگل گیا
- 2 hours ago

لاہور: کار سواروں نے خاتون کو اغوا کرلیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- an hour ago

پاکستان کے اشعب عرفان نے ساؤتھ آسٹریلین اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
- 3 hours ago

اسلام آباد: الیکٹرک اور میٹرو بسوں کے کرایہ میں100 فیصد اضافہ،شہری پریشان
- 5 hours ago

صدر مملکت اور وزیر اعظم کی نائلہ کیانی کو تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے پر مبارکباد
- 5 hours ago

راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش،کئی علاقوں کی بجلی منقطع، رین ایمرجنسی نافذ
- 13 minutes ago