آہنی دیوار نےمودی سرکار کی تمام حکمت عملی کو غلط ثابت کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا، پختون طلبہ کا اپنے جوش و جذبے کا اظہار


خیبر پختونخوا کی جامعات کے ڈھائی ہزار سے زائد طلبہ نے ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ساتھ ایک ولولہ انگیز نشست میں شرکت کی۔ ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار اور ملی نغموں کی گونج نے فضا کو جذبہ حب الوطنی سے بھر دیا۔ ”پاکستان ہمیشہ زندہ باد“ اور ”پاک فوج زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان“ جیسے فلک شگاف نعروں نے ماحول کو گرما دیا۔
نشست کے دوران پختون طلبہ نے اپنے جوش و جذبے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے سوچا کہ حملے کریں گے اور پاکستان جواب نہیں دے گا، آپ نے دیکھا آپ سب کس طرح اپنے ملک کے پیچھے کھڑے ہوئے، اپنے ملک کے پیچھے پورا پاکستان کھڑا ہوا، اللہ کے حکم سے یہ آہنی دیوار کھڑی ہوئی، آہنی دیوار نے وہ تمام غلط حکمت عملی جو بھارت، مودی نے کی تھی، اس کو غلط ثابت کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام میں کفر اورحق آپس میں اکٹھے نہیں ہوسکتے، لوگ سمجھتے تھے فوج اور عوام ایک دوسرے سے دور ہیں، ہرگز نہیں قوم اور فوج ہمیشہ ایک ساتھ تھی اور رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ 6 اور7 مئی کو جن ہوائی اڈوں سے بھارتی طیارے اڑے ان کو تباہ کیا، کیا آپ کی فوج نے کسی ایک سویلین انفراسٹرکچر، کسی ایک سول آبادی کو نشانہ بنایا؟ نہیں، ہم امن پسند ہیں، امن کو ترجیح دیتے ہیں، ہمارا پہلا انتخاب امن ہے، اگر بھارت نے دوبارہ یہ حماقت کی تو ہمارا جواب اس سے بھی شدید ہوگا، اس خطے اور پاکستان میں جتنی دہشتگردی ہوتی ہے اس کے پیچھے بھارت کا چہرہ ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ آپ کی عسکری قیادت نے فیصلہ کیا کہ ہندوستان کی 26 جگہوں پر ان کو جواب دیا جائے گا، مظفرآباد میں سات سالہ ارتضیٰ جس بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز کے حکم پر شیلنگ سے شہید ہوا ہم نے اس پورے بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز کو تباہ کر دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ افغان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے، پختون افغانی آپ کا بھائی ہے مسئلہ ان کی اشرافیہ ہے، بھارت افغانستان کی اشرافیہ کو پیسہ دیتا اور خریدتا ہے، بھارت افغانستان کو پاکستان کیخلاف استعمال کرتا ہے، افغان بھائیوں سے کہتے ہیں دہشتگردوں کو اپنے ملک میں جگہ نہ دو اور بھارت کے آلہ کار نہ بنو، آپ اس بھارت سے مدد مانگتے ہو جو کشمیر کی بچیوں کی عزت پامال کرتے ہیں۔
تقریب میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے ’’ کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کا فلک شگاف نعرہ بھی لگایا۔

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 16 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 15 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 10 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 13 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 13 گھنٹے قبل



