ہر رات ہماری افواج زندگیاں بچانے کی کوشش کرتی ہیں، روس کا یہ حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جنگ کے جاری رہنے کی ذمہ داری صرف ماسکو پر ہے،زیلنسکی


کیف: قیدیوں کے تبادلے کے بعد روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر مسلسل دوسرے روز فضائی حملے کیے جن میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میٖڈیاکے مطابق اتوار کی صبح میزائل اور ڈرونز سے حملے کئے گئے ، روسی حملے میں رہائشی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
دوسری جانب یوکرین کی فضائیہ نے بتایا کہ ڈرونز، بیلسٹک اور کروز میزائلز پر مشتمل یہ حملے کئی شہروں کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے، جب کہ بنیادی توجہ دارالحکومت کیف پر رہی۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہر رات ہماری افواج زندگیاں بچانے کی کوشش کرتی ہیں، روس کا یہ حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جنگ کے جاری رہنے کی ذمہ داری صرف ماسکو پر ہے۔
خیا ل رہے کہ حالیہ حملے ایک ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب بین الاقوامی برادری روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔
اس کے علاوہ قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے میں ہفتے کو 800سے زائد روسی اور یوکرینی فوجیوں کو رہا کیا گیا۔

پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے گورنر کے پی کو نامزد کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

پہلا ٹی20: بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
- 28 منٹ قبل

خیبرپختونخوا : مخصوص نشستوں پر ارکان کی حلف برداری آج شام گورنر ہاؤس میں ہو گی
- 14 منٹ قبل

بلوچستان ، سکیورٹی فورسز کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن،4 دہشتگرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

روس میں 7.4 شدت کا زلزلہ ، سونامی کا الرٹ جاری
- 10 منٹ قبل

وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گئے
- 4 منٹ قبل

آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025 کے طلبہء کا یادگارِ شہداء کا دورہ
- چند سیکنڈ قبل

سینیٹ انتخابات: الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے لیے کوڈ آف کنڈکٹٹ جاری کر دیئے
- 22 منٹ قبل

پنجاب میں شدید بارشوں کے پیش نظر سیلاب کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 4 گھنٹے قبل

سندھ حکومت کا نوجوانوں کے لئے ڈیجیٹل ٹریننگ پروگرامز کا آغاز
- ایک گھنٹہ قبل

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا
- 3 گھنٹے قبل
ایلون مسک کا بچوں کیلئے مخصوص اور دوستانہ مواد اے آئی چیٹ متعارف کرانے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل