وزیراعظم شہبازشریف ترکیہ، آذربائیجان، ایران اور تاجکستان کے 6 روزہ دورے پر روانہ
وزیراعظم حالیہ بھارت-پاکستان کشیدگی کے دوران ان ممالک کی جانب سے پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور حمایت پر ان کا شکریہ بھی ادا کریں گے


اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ، آذربائیجان، ایران اور تاجکستان کے 6 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی اُن کے ہمراہ ہیں۔
وزیر اعظم دوست ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔
وزیراعظم کا یہ دورہ 25 مئی سے 30 مئی 2025 تک جاری رہے گا، جس کے دوران وہ ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے۔ دورے کا مقصد ان ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور خطے میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔
دورے کے دوران وزیراعظم متعلقہ ممالک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے امور زیرِ بحث آئیں گے۔
وزیراعظم حالیہ بھارت-پاکستان کشیدگی کے دوران ان ممالک کی جانب سے پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور حمایت پر ان کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم محمد شہباز شریف 29 اور 30 مئی کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی گلیشیئرز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف 30 مئی کو تاجکستان سے وطن واپس پہنچیں گے۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 15 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 15 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 4 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 18 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 13 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 19 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل



