Advertisement
پاکستان

بھارت سے انسداد دہشتگردی ، پانی اور تجارت پر بات چیت کیلئے تیار ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی جس میں اہم دوطرفہ امور پر بات چیت کی گئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر May 26th 2025, 8:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارت سے انسداد دہشتگردی ، پانی  اور تجارت پر بات چیت کیلئے تیار ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے اور ہمسائیہ ملک سے پانی کے مسئلے، تجارت اور انسداد دہشتگردی کے معاملے پربات چیت کےلیے تیار ہیں۔ 

وزیراعظم شہبازشریف نے تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ تہران ائیرپورٹ سے سعدآباد محل پہنچنے پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی جس میں اہم دوطرفہ امور پر بات چیت کی گئی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کو ایران کی مسلح افواج کے دستوں نے گارڈ آف آنر دیا۔

 پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ برادر ملک ایران کا دورہ کرکے دلی مسرت ہوئی، ایران کو ہم اپنا دوسراگھر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات ہوئی، تجارت، سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ مسعود پزشکیان نے ٹیلیفون کرکے خطے میں کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہارکیا اور میں ڈاکٹرمسعودپزشکیان کے پاکستانی عوام کےلیے جذبات پر مشکورہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری بہادر مسلح افواج نے دلیرانہ کارروئی کی، پاکستان پر امن ملک ہے، خطے میں امن و سلامتی چاہتاہے، امن کی خاطربات چیت کےلیے تیار ہیں، ہمسائیہ ملک سے خطے میں امن، پانی کے مسئلے، تجارت اور انسداد دہشتگردی کے معاملے پربات چیت کےلیے تیار ہیں لیکن اگر جارحیت ہوگی تو ہم اس کا بھرپورجواب دیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ مسئلہ کشمیرسمیت تمام تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، ہم امن چاہتے ہیں اور خطے میں امن کے لیے کام کریں گے۔

ایرانی صدر کا کہنا تھاکہ وزیراعظم شہبازشریف سے معیشت سیاست سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بات ہوئی، سرحدی علاقے میں انسداد دہشتگردی کے لیے دو طرفہ قریبی تعاون ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرامن نیوکلیئر پروگرام کے لیے ایران کی حمایت کرتے ہیں۔

غزہ صورتحال پر وزیراعظم کاکہناتھاکہ غزہ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، 50 ہزار سے زائد لوگ شہید ہوگئے، وقت کاتقاضہ ہے کہ عالمی برادری غزہ میں فوری اور دیرپاجنگ بندی یقینی بنائے، پاکستان اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، او آئی سی کے پلیٹ فارم پر پاکستان اور ایران کا موقف یکساں ہے۔

خیال رہے کہ تہران میں قیام کے دوران وزیرِاعظم ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ ایرانی صدر کی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائےگا۔

Advertisement
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • ایک دن قبل
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

  • ایک دن قبل
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 29 منٹ قبل
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 21 گھنٹے قبل
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • ایک دن قبل
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • ایک گھنٹہ قبل
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

  • ایک دن قبل
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • ایک دن قبل
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement