ملاقات کے دوران موسمیاتی فنڈنگ میں اضافے کی راہیں تلاش کی گئیں اور پائیدار ترقیاتی منصوبوں کیلئے سرمایہ کاری راغب کرنے کے منصوبوں پر غور کیا گیا


وفاقی حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بنک نے ماحولیاتی استحکام کیلئے اشتراک عمل مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے آج(پیر) کو اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطے کے وزیر ڈاکٹر مصدق ملک اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے ڈائریکٹر جنرل کے درمیان ملاقات میں ہوا۔
فریقین نے انکیوبیشن پروگرامز مینٹورشپ اور فنڈنگ کے مواقع کے ذریعے نوجوانوں کے زیر قیادت موسمیاتی اقدامات پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے ہنگامی لائحہ عمل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اس شراکت داری کا مقصد باصلاحیت نوجوانوں کو پائیدار حل تیار کرنے کیلئے بااختیار بنانا ہے تاکہ عالمی سبز معیشت کی مسابقت میں پاکستان کا مقام بہتر بنایا جاسکے۔
ملاقات کے دوران موسمیاتی فنڈنگ میں اضافے کی راہیں تلاش کی گئیں اور پائیدار ترقیاتی منصوبوں کیلئے سرمایہ کاری راغب کرنے کے منصوبوں پر غور کیا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے پالیسی منصوبہ بندی سے عملدرآمد کی طرف بڑھنے کی ضرورت پرزوردیا انہوں نے ایشیائی ترقیاتی بنک کو ٹھوس نتائج کے حصول کیلئے پاکستان کے مکمل عزم کا یقین دلایا ۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد نے پاکستان کے موسمیاتی ایجنڈے معلومات کے تبادلے، پالیسی پرمبنی قرضوں او رماحولیاتی تبدیلیوں ، اثرات سے نمٹنے کیلئے ادارہ جاتی ، کارروائیوں کو مضبوط بنانے کیلئے استعداد کار کے پروگراموں کیلئے مواقع اجاگر کرنے میں اپنی حمایت کا اعادہ کیا ۔

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 4 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 16 منٹ قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 5 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- ایک دن قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 6 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- ایک دن قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 7 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- ایک دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- ایک دن قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 7 گھنٹے قبل






