مولانا سیف اللہ نے بیوی کے انتقال کے بعد دوبارہ شادی کرنے کی شدید خواہش ظاہر کی، جس پر ان کے چار بیٹوں نے ان کی خواہش پوری کرنے کا فیصلہ کیا


خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام شنگ میں 90 سالہ بزرگ نے اپنی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے بیٹوں کی جانب سے منعقدہ تقریب میں دوسری شادی کرلی۔
مولانا سیف اللہ نے بیوی کے انتقال کے بعد دوبارہ شادی کرنے کی شدید خواہش ظاہر کی، جس پر ان کے چار بیٹوں نے ان کی خواہش پوری کرنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے اپنے والد کے لیے ایک ’مناسب رشتہ‘ تلاش کیا اور بعوض ایک تولہ سونا حق مہر کے ساتھ یہ شادی انجام پائی۔ شادی کی تقریب میں مولانا سیف اللہ کے پوتوں، پڑپوتوں اور یہاں تک کہ ان کے پڑپوتوں کے بچوں نے بھی شرکت کی جبکہ محلے دار اور مقامی افراد بھی تقریب میں موجود تھے۔
مولانا سیف اللہ کے چار بیٹے شریف اللہ، شفیع اللہ، رفیع اللہ اور عبداللہ ہیں، جو سب سعودی عرب میں کام کرتے ہیں۔
شریف اللہ کا کہنا تھا کہ والدہ کے انتقال کے بعد ان کے والد خود کو تنہا محسوس کرتے تھے اور کبھی کبھار دوبارہ شادی کی خواہش کا اظہار کرتے تھے۔ ہمارے والد ایک امام رہے ہیں اور اپنی زندگی ہماری پرورش کے لیے وقف کر دی، اس لیے ہم خود کو خوش نصیب سمجھتے ہیں کہ ان کی دیرینہ خواہش پوری کر سکے۔
شریف اللہ نے مزید کہا کہ ان کے والد کو آخرکار ایک نئی شریکِ حیات مل گئی ہے جو ان کے آرام دہ اور پُرسکون زندگی گزارنے میں مدد کرے گی۔

پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل جیت لیا
- 5 hours ago

ملک بھر میں مون سون کے نئے اسپیل کا آغاز، آندھی اور طوفان کا امکان
- 4 hours ago

یوم عاشورہ کے موقع پر پشاور میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ
- 2 hours ago

پاک افغان سرحد پر فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 30 دہشت گرد ہلاک
- 4 hours ago

اداکار توقیر ناصر کو پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا
- 40 minutes ago

نامورہالی وڈ اداکار مائیکل میڈسن 67 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
- 44 minutes ago

8 محرم الحرام، پنجاب بھر میں عزاداری کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے سخت انتظامات
- 2 hours ago

غزہ میں جنگ بندی سے متعلق حماس کا جواب24 گھنٹوں میں آ جائے گا،صدر ٹرمپ
- an hour ago

شہر قائد میں 8 محرم الحرام کے جلوس کیلئے مارکیٹس اور دکانوں کو سیل کر دیا گیا
- 5 hours ago
لاہور میں پالتو شیر کے حملے سے دو بچوں سمیت ایک خاتون زخمی
- 4 hours ago

صدر ٹرمپ نے خود کو امن کے نوبیل انعام کے لیے بہترین امیدوار قرار دے دیا
- 5 hours ago

کراچی :لیاری میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ،ملبے سے 4 لاشیں اور 6 زخمیوں کو نکال لیا گیا
- 2 hours ago