Advertisement
پاکستان

سہ فریقی اجلاس :بھارت نے پہلگام واقعے کی آڑ میں جارحیت کا راستہ اختیار کیا،وزیر اعظم

پانی 24 کروڑ لوگوں کی لائف لائن ہے، بھارت پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے، جو کبھی نہیں ہو پائے گا، شہبازشریف

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 ماہ قبل پر مئی 28 2025، 5:07 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سہ فریقی اجلاس :بھارت نے پہلگام واقعے کی آڑ میں جارحیت کا راستہ اختیار کیا،وزیر اعظم

لاچین : وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعہ کی آڑ میں جارحیت کا راستہ اختیار کیا تھا جس کا پاکستانی مسلج افواج نے بھر پور جواب دیا۔

 آذربائیجان کے شہر لاچین میں پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دوسرا سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا جس میں آذربائیجان کے صدر الہام علییوف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی۔
 اجلاس میں تینوں برادر ممالک کے مابین دفاعی، اقتصادی، سیاسی اور سفارتی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں، اجلاس اس عزم کا اعادہ ہے کہ تعاون اور دوستی کو نئی بلندیوں تک لے جانا ہے، سہ فریقی اتحاد مستقبل میں مزید مضبوط ہوگا، ترک صدر نے جس انداز میں پی کے کے کا مسئلہ حل کیا وہ قابل ستائش ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس سے قبل آستانہ میں ہمارا سہ فریقی اجلاس ہوا تھا اور موجودہ اجلاس اس عزم کا اعادہ ہے کہ ہم نے تعاون اور دوستی کو نئی بلندیوں تک لے جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں ممالک مشترکہ مذہب، اقدار، شفافیت اور تاریخ میں بندھے ہیں اور بنیادی ایشوز پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم نے کہا کہ پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارت نے جارحیت کا راستہ اختیار کیا جس کا افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا دلیری سے جواب دیا، بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، ہم نے بھارت کو پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی جس کوبھارت نے مسترد کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں قائدانہ کردارادا کیا، افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی تھی۔
شہباز شریف نے کہا کہ پانی 24 کروڑ لوگوں کی لائف لائن ہے، بھارت پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے، جو کبھی نہیں ہو پائے گا، پاکستان دنیا میں دہشتگردی سے متاثرہ سب سے بڑا ملک ہے، ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے، بھارت کا پاکستان کے حصے کے پانی کو ہتھیارکے طور پر استعمال کرنا افسوس ناک ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم تینوں ممالک اعلیٰ اقدار، امن اور انصاف کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں اور یہ سہ فریقی اجلاس ہم سب کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔
صدر الہام علییوف کا خطاب 
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آذری صدر الہام علییوف نےکہا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان مشترکہ تاریخ اور شفافیت میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2020 میں ہونے والی جنگ میں ترکیہ اور پاکستان نے ہماری مدد کی، جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آذربائیجان پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، اور اس سلسلے میں مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
 صدر آذربائیجان نے مختلف شعبوں میں شراکت داری کے فروغ، دفاعی تعاون اور سیاحت کے میدان میں ترکیہ اور پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا،ان کا کہنا تھاکہ تینوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں اور یہ تعاون علاقائی استحکام کے لیے نہایت اہم ہے۔
 انہوں نے مختلف عالمی فورمز پر تینوں ممالک کے یکساں مؤقف کی تعریف کی اور کہا کہ آذربائیجان نے ہمیشہ اپنے برادر ممالک پاکستان اور ترکیہ کا ساتھ دیا ہے۔
 انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی باعث تشویش تھی، اور آذربائیجان نے پاکستان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس موقع پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔
ترک صدر رجب طیب کا خطاب
ترک صدر رجب طیب اردوان نے خطاب کرتے ہوئے آذربائیجان کو یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ دوسرا سہ فریقی اجلاس تینوں ممالک کے درمیان باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، انہوں نے کہا کہ ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم بنایا جائے گا۔
ترک صدر نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت کو سراہا اور کہا کہ جنگ بندی باعث اطمینان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا خطہ اسٹریٹجک اعتبار سے بہت اہم ہے اور مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔
 ترک صدر نے دفاعی شعبے، توانائی، غذائی تحفظ، ٹرانسپورٹیشن اور دیگر میدانوں میں تعاون کو وسعت دینے پر زور دیا، انہوں نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں خونریزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں بچوں کو وحشیانہ انداز میں قتل کیا جا رہا ہے، اور خطے کے امن کو تباہ کرنے والوں کے خلاف ہم سب کھڑے ہوں گے۔

Advertisement
مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا

مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا

  • 15 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی

  • 16 گھنٹے قبل
دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ

  • 20 گھنٹے قبل
انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 16 گھنٹے قبل
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور وٹو انتقال کر گئے

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور وٹو انتقال کر گئے

  • 21 گھنٹے قبل
سڈنی دہشتگردانہ حملہ: عالمی سطح پر بھارتی دہشتگردی سے متعلق الزامات میں اضافہ،پاکستانی مؤقف کی تائید

سڈنی دہشتگردانہ حملہ: عالمی سطح پر بھارتی دہشتگردی سے متعلق الزامات میں اضافہ،پاکستانی مؤقف کی تائید

  • 21 گھنٹے قبل
گزشتہ روز کے ضافے کے بعد سونا آج ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

گزشتہ روز کے ضافے کے بعد سونا آج ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 21 گھنٹے قبل
پی ایس ایل 11 میں کتنے میچز ہونگے اور کہاں کہاں کھیلے جائیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پی ایس ایل 11 میں کتنے میچز ہونگے اور کہاں کہاں کھیلے جائیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  • 21 گھنٹے قبل
سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 11 سال کا عرصہ بیت گیامگر والدین کا غم آج بھی تازہ

سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 11 سال کا عرصہ بیت گیامگر والدین کا غم آج بھی تازہ

  • 21 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا

  • 19 گھنٹے قبل
سڈنی واقعہ : حملہ آور باپ نے بھارتی اور بیٹے نے آسٹریلوی پاسپورٹ پر فلپائن کا دورہ کیا، حکام کی تصدیق

سڈنی واقعہ : حملہ آور باپ نے بھارتی اور بیٹے نے آسٹریلوی پاسپورٹ پر فلپائن کا دورہ کیا، حکام کی تصدیق

  • 21 گھنٹے قبل
ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،محکمہ موسمیات

  • 21 گھنٹے قبل
Advertisement