5 ہزار پاکستانی زائرین کو مشہد میں قیام و طعام کی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور بارڈر سے عراق تک خصوصی انتظاما ت کیے جائیں گے،ایرانی وزیر خارجہ


تہران: وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے تہران میں ہونے والی ملاقات میں اہم فیصلے کئے گئے، زائرین کیلئے پاک ایران بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اربعین اور محرم کے دوران پاک ایران بارڈر زائرین کیلئے24 گھنٹے کھلا رہے گا،ملاقات میں زائرین کی سہولت و دیگرمسائل کے فوری حل کیلئے ہاٹ لائن کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، ساتھ ہی مشہد میں پاکستانی زائرین سے متعلق پاک ایران، عراقی وزارت داخلہ کی سہ ملکی کانفرنس کا فیصلہ ہوا۔
اس کے علاوہ ملاقات میں زائرین کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پروازوں کی تعداد بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا جبکہ بحری راستے سے زائرین کو ایران اور عراق بھیجنے کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن، انسانی سمگلنگ اور منشیات کی روک تھام کے لیے تعاون بڑھانے اور بارڈر سیکورٹی مینجمنٹ کے لیے کوآرڈینیشن مضبوط کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔
ایرانی وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ 5 ہزار پاکستانی زائرین کو مشہد میں قیام و طعام کی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور بارڈر سے عراق تک خصوصی انتظاما ت کیے جائیں گے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے پاکستان کی سکیورٹی کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ زائرین کی خدمت دونوں ممالک کا مذہبی فریضہ ہے۔ اس کے علاوہ، ایرانی ماہی گیروں کی رہائی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی جنہیں غیر ارادی طور پر پاکستانی بحری حدود میں جانے پر حراست میں لیا گیا تھا، جس پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
پاکستان کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے، وزارت داخلہ کے اعلیٰ افسران اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس ملاقات میں شریک تھے۔
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 15 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 days ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 16 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 days ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 16 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 days ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 15 hours ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 15 hours ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 15 hours ago



