حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کام تیزی سے جاری ہے اور لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں


کوہاٹ:دریائے سندھ میں کوہاٹ کے قریب کشتی الٹ گئی، 7 افراد کو بچالیا گیا جبکہ 2 افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیو 1122 حکام کے مطابق بدھ کو کوہاٹ کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے اس میں سوار مسافر ڈوب گئے جن میں سے سات افراد کو بچا لیا گیا جبکہ دو لاپتا ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق کشتی میں نو افراد سوار تھے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور غوطہ خوروں کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اس سرچ آپریشن میں کوہاٹ، نوشہرہ اور کرک سے تعلق رکھنے والی امدادی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ ریسکیو آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کوہاٹ، عارف خٹک خود کر رہے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کام تیزی سے جاری ہے اور لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں بھی نوشہرہ ضلع میں کنڈ پارک کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 8 افراد ڈوب گئے تھے۔

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 3 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 3 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 4 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل






