اسرائیل کی غزہ میں امداد کی ناکابندی نے ناقابل تصور انسانی المیے کو جنم دیا ، مستقل مندوب عاصم افتخار
مسجدالاقصیٰ میں اسرائیلی وزیروں کی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہیں،پاکستانی مندوب


اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی غزہ میں امداد کی ناکابندی نے ناقابل تصور انسانی المیے کو جنم دیا ہے۔
مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس دوران خطاب میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ قدرتی نہیں انسانوں کی پیدا کردہ تباہی ہے۔ مسجدالاقصیٰ میں اسرائیلی وزیروں کی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہیں، غزہ میں اسرائیلی مظالم فوری طور پر بند کیے جائیں۔
عاصم افتخار نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کا غیر قانونی محاصرہ قبول نہیں کرتے، غزہ میں صیہونی فورسز کا محاصرہ فوری طورپر ختم ہونا چاہئے۔ اسرائیلی حملوں میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، اسرائیلی حملوں میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد کو شہید کیا اور بربریت کا نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد بھوک اور افلاس کا شکار ہو رہی ہے، لاکھوں افراد امداد سے محروم ہیں، غزہ کے ہسپتالوں میں صورتحال سنگین ہو چکی ہے۔ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو مسترد کرتے ہیں، فلسطینیوں کو ان کا حق دیا جائے، امداد فراہم کی جائے۔ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کو عملی طور پر روکنا ہوگا۔

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 15 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 9 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 16 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 12 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 10 گھنٹے قبل




