Advertisement
پاکستان

سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، 7 دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 جوان شہید

خوارج نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کو مؤثر طریقے سے ناکام بنایا، آئی ای پی آر

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 days ago پر May 30th 2025, 9:54 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں،   7 دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 جوان شہید

سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں 2 کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ  سمیت 4 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 28 اور 29 مئی کی درمیانی شب خوارج نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملےکی کوشش کی۔ سکیورٹی فورسز نے خوارج کی کوشش کو مؤثر طریقے سے ناکام بنایا۔

 آئی ایس پی آرکے مطابق شوال میں فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ 6 خوارج مارےگئے، شدید فائرنگ کے تبادلےکے دوران لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل سمیت 4 جوان شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ شہید لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل آپریشن کی فرنٹ سے قیادت کر رہے تھے۔ ان کے ساتھ نائب صوبیدار کاشف رضا، لانس نائیک فیاقت علی اور سپاہی محمد حمید نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 24 سال کے لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل شہیدکا تعلق ضلع مردان سے ہے،لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل شہید کے سوگواران میں والد  اور بھائی شامل ہیں۔ 42سال کے نائب صوبیدار کاشف رضا شہید کا تعلق ضلع چکوال سے ہے،کاشف رضا شہید کے سوگواران میں اہلیہ ، 1 بیٹی اور 2 بیٹے شامل ہیں۔ 35 سال کے لانس نائیک فیاقت علی شہید کا تعلق ضلع ہری پور سے ہے، لانس نائیک فیاقت علی شہید کے سوگواران میں اہلیہ 1 بیٹی اور 3 بیٹے شامل ہیں۔ 26 سال کے سپاہی محمد حمید شہیدکا تعلق ضلع ایبٹ آباد سے ہے، سپاہی محمد حمید شہید کے سوگواران میں والدہ شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز  نے دوسری کارروائی  چترال میں کی جہاں ایک خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ علاقے میں خارجیوں کے خاتمے کے لیےکلیرئنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز بھارتی پشت پناہی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمےکے لیے پرعزم ہیں، بہادر سپوتوں کی یہ قربانیاں ہمارے حوصلے اور عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Advertisement
پی ٹی آئی امیدوار کا ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا الزام ،نتائج تسلیم کرنے سے انکار

پی ٹی آئی امیدوار کا ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا الزام ،نتائج تسلیم کرنے سے انکار

  • 3 hours ago
بنگلہ دیش کی نئی کرنسی سے شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہٹا دی گئی

بنگلہ دیش کی نئی کرنسی سے شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہٹا دی گئی

  • 2 hours ago
بھارتی قیادت کا بیانیہ ایسی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں جو امن کی بجائے دشمنی کو ترجیح دیتی ہے،پاکستان

بھارتی قیادت کا بیانیہ ایسی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں جو امن کی بجائے دشمنی کو ترجیح دیتی ہے،پاکستان

  • 9 minutes ago
امریکی ریاست کولوراڈو میں اسرائیل کے حق میں ریلی پرنامعلوم شخص کا حملہ

امریکی ریاست کولوراڈو میں اسرائیل کے حق میں ریلی پرنامعلوم شخص کا حملہ

  • 3 hours ago
تیسرا ٹی 20:پاکستان نے بنگلہ دیش کو با آسانی7 وکٹوں سے شکست دےکر 3-0 سے جیت لی

تیسرا ٹی 20:پاکستان نے بنگلہ دیش کو با آسانی7 وکٹوں سے شکست دےکر 3-0 سے جیت لی

  • 13 hours ago
کراچی، کسٹم اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان  جاں بحق، اہلخانہ کا جناح اسپتال کے باہر احتجاج

کراچی، کسٹم اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، اہلخانہ کا جناح اسپتال کے باہر احتجاج

  • 3 hours ago
مودی سرکار کی آبی جارحیت  اور ناپاک عزائم بے نقاب کرنے  پاکستانی وفد کی  آج امریکا میں اہم ملاقاتیں

مودی سرکار کی آبی جارحیت اور ناپاک عزائم بے نقاب کرنے پاکستانی وفد کی آج امریکا میں اہم ملاقاتیں

  • an hour ago
پاکستان ریلویز نے عیدالاضحی پر اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا

پاکستان ریلویز نے عیدالاضحی پر اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا

  • 2 hours ago
آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل کا ون ڈے فارمٹ  سے ریٹائر منٹ کا اعلان

آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل کا ون ڈے فارمٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان

  • 12 minutes ago
پی پی 52  ضمنی انتخاب ، پولنگ کا عمل مکمل ، ووٹوں کی گنتی جاری،لیگی امیدوار کو برتری

پی پی 52  ضمنی انتخاب ، پولنگ کا عمل مکمل ، ووٹوں کی گنتی جاری،لیگی امیدوار کو برتری

  • 14 hours ago
حماس کا جنگ بندی معاہدے کے نئے دور کے آغاز پر آمادگی کا اظہار

حماس کا جنگ بندی معاہدے کے نئے دور کے آغاز پر آمادگی کا اظہار

  • 3 hours ago
کراچی   مختلف علاقوں میں رات گئے  ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

کراچی مختلف علاقوں میں رات گئے ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

  • 3 hours ago
Advertisement