اسلام آباد: کابینہ ڈویژن نے وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر فواد چوہدری اور شیریں مزاری سے اضافی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر فواد چوہدری اور شیریں مزاری سے اضافی سیکیورٹی واپس لے لی ہے، سپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر سے بھی اسلام آباد پولیس کے اضافی اہلکار واپس لے لیے گئے۔وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے وزرا سے اضافی سیکیورٹی واپس لینے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر، ڈپٹی سپیکر سمیت 7 وزرا سے اضافی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے،پرویز خٹک، فواد چوہدری، شیریں مزاری سمیت وزرا کو صرف دو پولیس اہلکار دیے گئے ہیں ۔وزرا کے ساتھ اسلام آباد پولیس کے 2 اہلکار سیکیورٹی پر مامور رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق شیریں مزاری نے سیکیورٹی واپس لینے پر احتجاج کیا ہے،شیریں مزاری کے پاس 5 اہلکاروں میں سے 3 کو واپس بلا لیا گیا۔شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ مجھے سکواڈ کی گاڑی تک نہ دی گئی اس کے باوجود میری سیکیورٹی کیوں کم کی گئی۔وزیر دفاع کو بھی صرف دو اہلکار دیے گئے جبکہ چیئرمین سینیٹ کو دی گئی نفری برقرار رہے گی۔
چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ آئندہ کسی نجی تقریب میں پروٹوکول اور سیکیورٹی کے ساتھ نہیں جاوں گا،ہمارا مقصد ہے کہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ بچائیں اور عوام کسی تکلیف میں مبتلا نہ ہو۔
وزیراعظم کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے وزرائے اعلی، گورنرز اور وزراء کی سیکیورٹی اور پروٹوکول پر بھی نظرثانی کررہا ہوں،اگلے کابینہ اجلاس میں اس حوالے سے جامع پالیسی پر فیصلہ کریں گے، ہم عوام کو مرعوب کرنے والے نوآبادیاتی کلچر کا خاتمہ کریں گے ۔

دوسرا ٹی 20: پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
- 9 گھنٹے قبل
9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد، میاں محمود الرشید و دیگر کو 10، 10 سال قید کی سزا
- ایک گھنٹہ قبل

انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20 غیر ملکی باشندے گرفتار
- 10 گھنٹے قبل
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟
- 8 گھنٹے قبل

بنگال ٹائیگرز نےشاہینوں کو دوسرےٹی 20 میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی
- 5 گھنٹے قبل

معروف قوال شیر میاندادکا میلبورن کے فیڈریشن اسکوائر پر تاریخی قوالی نائٹ شو
- 9 گھنٹے قبل

وزیر اعلی مریم نواز کامنشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کا حکم
- 9 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچرسمیت 70 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا
- 10 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی:قائم مقام اسپیکر کا اپوزیشن کے 26معطل ارکان کو فوری بحال کرنے کا حکم
- 10 گھنٹے قبل
سابق گورنرپنجاب، پی ٹی آئی کے رہنما میاں اظہر انتقال کرگئے
- ایک گھنٹہ قبل

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک
- 8 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ میں اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کر دہ عالمی تنازعات کے پر امن حل سے متعلق قرارداد منظور
- 6 گھنٹے قبل