اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے سیاحوں کی ہوٹل بکنگ کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر کورونا کے پھیلاؤ کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تمام ہائی رسک سیکٹرز میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کیلئے خصو صی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔تمام صوبوں کو ایس او پیز پر سختی سےعمل درآمد کیلئے تفصیلی ہدایات جاری کردی ہیں ، ماسک کا استعمال ، سماجی فاصلے اور حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کیے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں اور مویشی منڈیوں اور عید سے متعلقہ ایس او پیز کے نفاذ کیلئے بھی احکامات جاری کردیے گئے ہیں ۔
مزید پڑھیں : خوفناک حادثے کے بعد مشہور اداکار زندگی کی بازی ہار گئے
این سی او سی کے مطابق گلگت بلتستان،آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ میں جانے والے سیاحوں کی ہوٹل بکنگ کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار دیدی گئی ہے،سیاحتی مقامات کے داخلی راستوں اور ہوٹلوں میں داخلے پر ویکسین سرٹیفیکیٹ کی تصدیق کیلئے طریقہ کار کا اجراء کر دیا گیا، ریسٹورنٹس، جمنازیم، سینما گھروں ، شادی ہالز کی انتظامیہ اور آنے والے افراد کیلئے بھی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی۔ویکسینیشن کی تصدیق کیلئے بھی خصوصی احکامات جاری کر دیے گئے، ہیں ۔
این سی او سی نے بس اڈوں ، ریلوے اسٹیشن ، ٹرانسپورٹ ،مساجد اور بازاروں کیلئے پہلے سے جاری ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، ضلعی اتظامیہ کیلئے تفصیلی چیک لسٹس جاری کر دی گئیں۔خلاف ورزی کرنے والے افراد اور ادارے کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 8 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 5 hours ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 6 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- a day ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago






