جرم
لاہور : ڈیفنس میں گھر سے ماڈل کی لاش برآمد
لاہور : پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیفنس فیز فائیو میں 29 سالہ ماڈل خاتون کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں گھر سے ماڈل کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ 29 سالہ ماڈل خاتون کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ انتیس سالہ ماڈل کی شناخت نایاب کے نام سے ہوئی ہے، مقتولہ نایاب کے دو سوتیلے بھائی ہیں،مقتولہ غیر شادی شدہ تھی۔
پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے تشدد کر کے گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتارا اور ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقتولہ ماڈل کے سوتیلے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ محمد علی کے مطابق وہ بہن کے گھر گیا تو بہن کی لاش زمین پر پڑی ہوئی تھی، میری بہن کے گلے پر زخم کے نشان تھے ۔ نایاب گھر میں اکیلی رہتی تھی جبکہ اس کے باتھ روم کی جالی ٹوٹی ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ ماڈلنگ کرتی رہی ہے، پوسٹمارٹم کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے ۔
کھیل
دوسرا ٹی 20: آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے ہراکر سیریز اپنے نام کر لی
آسٹریلیا نے دوسرے میچ میں فتح کے ساتھ ہی تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی
آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 13 رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی۔
سڈنی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 134 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا نے دوسرے میچ میں فتح کے ساتھ ہی تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔
پاکستان کی بیٹنگ شروع میں ہی لڑکھڑا گئی اور 44 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے، تاہم بعد میں عثمان خان نےذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو جیت کے قریب کر دیا مگر 102 کے اسکور پر عثمان خان آؤٹ ہو گئے۔
عثمان خان نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری اسکور کی تا ہم وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرا سکے۔
پاکستان کی طرف سے محمد رضوان 16 رنز بنائے جبکہ عرفان خان نیازی 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، اس کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا۔
آسٹریلیا کی طرف سے جانسن نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ اسپنر ایڈم زیمپا نے 2 اور بریٹ لیٹ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
سپنسر جانسن کو میچ میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔
اس سے قبل سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے۔
آسٹریلیا کی جانب سے میکسوئل 21 ٹم ڈیوڈ 18، ایرون ہارڈے 28 اور میٹ شارٹ 32 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ کینگروز کپتان جوش انگلس بغیر کوئی رنز بنائے حارث رؤف کی گیند پر سفیان مقیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی طرف سے ایک دفعہ پھر حارث رؤف نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ عباس آفریدی اور سفیان مقیم نے بالترتیب 3 اور 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان
مریم نواز اور میاں محمد نواز شریف بیرون ملک کا دورہ مکمل کر کے لاہور پہنچ گئے
وزیراعلی مریم نواز خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچیں
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور میاں محمد نواز شریف بیرون ملک کا دورہ مکمل کر کے لاہور پہنچ گئے۔
وزیراعلی مریم نواز خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچیں، نواز شریف 25 اکتوبر کو لاہور سے دوبئی کے لیے روانہ ہوئے تھے
سابق وزیر اعظم نوازشریف نے متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکہ و یورپ کا دورہ کیا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز 7 نومبر کوغیر ملکی دورے کے لئے روانہ ہوئیں تھیں۔
مریم نواز لاہور سے خصوصی طیارے سےسوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا پہنچیں، جہاں انہوں نے پیرا تھائیرائیڈ کی شکایت کے باعث طبی معائنہ کروایا۔
جنیوا میں کچھ دن قیام کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم نواز لندن کے لئے روانہ ہوگئیں۔
مریم نواز کا بیرون ممالک کا دورہ تقریبا ایک ہفتہ پرمشتمل ہےتھا جس میں توسیع کی گئی۔
کھیل
دوسرا ٹی20: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف
حارث رؤف نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
سڈنی میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دے دیا۔
آسٹریلیا نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 147ب رنز ہی بن سکی، آسٹریلیا کی جانب سے میکسوئل 21 ٹم ڈیوڈ 18، ایرون ہارڈے 28 اور میٹ شارٹ 32 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ کینگروز کپتان جوش انگلس بغیر کوئی رنز بنائے حارث رؤف کی گیند پر سفیان مقیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی طرف سے ایک دفعہ پھر حارث رؤف نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ عباس آفری اور سفیان مقیم نے بالترتیب 3 اور 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس سے قبل دوسرے میچ میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان جوش انگلس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اس موقع پر جوش انگلس کا کہنا تھا کہ وہ میچ میں فتح حاصل کر کے سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔
ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ دوسرے ٹی 20 میچ میں کامیابی حاصل کر سیریز برابر کرنا ہمارا ہدف ہے، اس موقع پر محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے حسیب اللہ خان کی جگہ سفیان مقیم کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کے اسکواڈ میں کپتان محمد رضوان، بابراعظم، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، سلمان آغا، عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ اورسفیان مقیم شامل ہیں۔
جبکہ آسٹریلیا کے اسکواڈ میں کپتان جوش انگلس، جیک فریزر میک گرک، میٹ شارٹ، گلین میکسویل، ٹم ڈیوڈ، مارکس اسٹوئنس، آرون ہارڈی، زیویئر بارٹلیٹ، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا،اور اسپینسر جانسن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بارش کی وجہ سے سات سات اوورز تک اننگر کو محدوو کر دیا گیا تھا،جس میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 31 رنز سے شکست دی تھی۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے۔
-
دنیا 2 دن پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
دنیا ایک دن پہلے
سری لنکا : صدارتی انتخابات میں ڈسانائیکے کو برتری حاصل
-
پاکستان ایک دن پہلے
شہباز شریف کو گڑیا کا دلچسپ تحفہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا
-
علاقائی 2 دن پہلے
ڈیرہ بگٹی میں 90 غیرحاضر اساتذہ معطل
-
کھیل 2 دن پہلے
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری جواب طلب کر لیا