واضح رہے کہ 2022 میں نائیجیریا میں بدترین سیلاب آیا تھا، جس میں 600 سے زائد افراد ہلاک، اور تقریباً 14 لاکھ افراد بے گھر ہو گئے تھے


ابوجا: افریقی ملک نائیجریا میں موسلا دھار طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں اب تک 120 سے زائد افراد ہلاک جبکہ کئی ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی نائیجیریا کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے نظام زندگی درہم برہم کردی اور کم از کم 120 کے قریب افراد ہلاک ہوگئے جبکہ یہ تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ ہولناک سیلاب بدھ کی رات سے جمعرات کی صبح تک ہونے والی موسلادھار بارشوں کے باعث آیا، جس نے ریاست نائیجر کے کنارے واقع شہر موکوا اور آس پاس کے علاقوں میں تباہی مچائی۔
ریاست نائیجر کے ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے سربراہ ابراہیم حسینی نے بتایا کہ جمعرات کو ہونے والی ہلاکتوں کے مقابلے میں آج اموات کی تعداد بہت زیادہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ شمالی وسطی ریاست میں دو کمیونٹیز میں تقریباً 3 ہزار مکانات زیر آب آگئے۔
واضح رہے کہ 2022 میں نائیجیریا میں بدترین سیلاب آیا تھا، جس میں 600 سے زائد افراد ہلاک، اور تقریباً 14 لاکھ افراد بے گھر ہو گئے تھے جبکہ 4 لاکھ 40 ہزار ہیکٹر کھیتی کو تباہ کر دیا۔

فرنٹیئرکانسٹیبلری کو فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے سے متعلق آرڈیننس 2025 جاری
- 3 گھنٹے قبل

جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- 40 منٹ قبل

وزیر اعظم کی ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے لیے ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان نے ایران کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی،وزیر داخلہ محسن نقوی
- ایک گھنٹہ قبل

کاروباری ہفتے کے پہلے روزسونا مزید مہنگا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل
بٹ کوائن تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا،نئی قیمت ایک لاکھ 22 ہزار ڈالر سے تجاوز
- 2 گھنٹے قبل
ایران میں دشمن ریاستوں اور گروہوں کی جاسوسی پر سزائے موت کی ترمیمی قرارداد منظور
- 3 گھنٹے قبل

لکی مروت: بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے4 بچے ڈوب کر جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 4 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں 15 سے 17 جولائی کے دوران بارشوں اور آندھی طوفان کی پیشگوئی
- 29 منٹ قبل

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے
- 4 گھنٹے قبل

معاشی ترقی میں بینکوں کا اہم کردار ہے، نجی شعبے کے قرض میں اضافہ ہونا چاہئے،وزیر خزانہ
- ایک گھنٹہ قبل