آج کی نسل علیحدگی کا درد نہیں سمجھ سکتی، پاکستان اور بنگلہ دیش کو قریب لانے کی ضروت ہے،صدر مملکت
ہمیں بنگلہ دیشی قوم پر سرمایہ کاری کرتے ہوئے ایسے حل نکالنا ہوں گے جس کے ذریعے ہم مل کر کام کرسکیں، آصف علی زرداری


صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس نسل سےتعلق رکھتاہوں جس نے ہمیں علیحدہ ہوتے دیکھا، میرا وہ درد اب بھی برقرار ہے، آج کی نسل علیحدگی کے درد کی کیفیت کو نہیں سمجھ سکتی،پاکستان اور بنگلہ دیش کو قریب لانے کی ضروت ہے، ۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے گورنر ہاؤس پنجاب میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا، تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری بھی شریک ہوئے جہاں انہوں نے کرکٹرز اور دونوں ٹیموں کے آفیشلز کےساتھ گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔
اس موقع پر دونوں ٹیموں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہاکہ حالیہ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی،بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم بطورسفیرپاکستان کا دورہ کررہی ہے، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم بھی اعلیٰ معیارکا کھیل پیش کررہی ہے۔
صدر زرداری نے کہا کہ میں اس نسل سےتعلق رکھتاہوں جس نے ہمیں ، ہم دو بھائیوں کو علیحدہ ہوتے دیکھا، میرا وہ درد اب بھی برقرار ہے، نوجوان نسل علیحدگی کے درد کو نہیں سمجھ سکتی، آپ ہمارے درمیان پیش آنے والے اس معاملے سے آگاہ نہیں ہیں، ہم نے کسی نہ کسی طرح ایک دوسرے کے دل توڑے، ہماری حکومت کی پوری کوشش ہے کہ دلوں کو جوڑا جائے۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بنگالی قوم اس خطے کی سب سے قدیم ترین اور امیر ترین قوم تھی، ہمیں اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے، یہ راتوں رات نہیں ہوگا، لیکن ہمیں اس پر کام جاری رکھنا ہوگا، ہمیں بنگلہ دیشی قوم پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی، ہمیں ایسے حل نکالنا ہوں گے جس کے ذریعے ہم مل کر کام کرسکیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ مجھے یاد دلانے کی ضرورت نہیں ہے کہ بنگلہ دیش دنیا میں کامیاب داستان کے طور پر جانا جاتا ہے، میں اللہ کا شکرگزار ہوں کہ اس نے بنگلہ دیش کو معاشی اور مادی طور پر اتنی قوت عطا کی، ہم امید رکھتے ہیں کہ چاہے برآمدات ہوں یا تجارت، بنگلہ دیش معاشی لحاظ سے ترقی کی منازل طے کرے گا اور ہم اس میں جو حصہ ڈال سکے ڈالیں گے۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان اوربنگلہ دیش کو قریب لانےکے لیےکام کرنےکی ضرورت ہے، ہمیں دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا ہوگا، ایسےاقدامات کرناہوں گےجس سےدونوں ممالک کےعوام خوشحال ہوں، دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں،دونوں ممالک کی نوجوان نسل کو باہمی رابطے بڑھانے کی ضرورت ہے، کھیل باہمی رابطوں کا اہم ذریعہ ہے۔
صدر زرداری نے مزید کہا کہ ’کرکٹ ایسا کھیل ہے جو دنیا بھر میں سب کو قریب لاتا ہے، مجھے لاہور میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرکے خوشی ہوئی، اور میں امید رکھتا ہوں ہماری ٹیم بھی ڈھاکہ کے دورے کرے گی، میں بھی ایک مرتبہ ڈھاکا جانا پسند کروں گا، میں بہت عرصے وہ نہیں دیکھا، مجھے وہاں گئے بہت عرصہ ہوگیا‘۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ جہاں تک پاکستان کرکٹ ٹیم کا تعلق ہے آپ نے اچھا کھیلا ہے مگر برائے مہربانی سیاست چھوڑ دیں، صدر مملکت نے ہاتھ جوڑ کر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے کہا کہ برائے مہربانی سیاست ہمارے لیے چھوڑدیں، ہم جیسے لوگ 14 سال کے لیے جیل جاسکتے ہیں، مگر آپ لوگ نہیں جاسکتے’۔
صدر مملکت نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لیے نیک تمناؤں اور کامیابی کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نوجوان ہیں، یہ دور آپ کا ہے، ہم اپنا دور دیکھ چکے ہیں، یہ آپ کا دور ہے، میں کے بہتر مستقبل کے لیے پُرامید ہوں’، صدر مملکت نے اپنی گفتگو کا اختتام بنگالی زبان میں خیرمقدمی کلمات سے کیا۔
تقریب کے اختتام پر صدر مملکت نے مہمان ٹیم کے آفیشلز کو پی سی بی کی جانب یادگاری تحائف بھی پیش کیے جبکہ چیئرمین پی سی بی نے صدر مملکت کو ان کے نام سے مزین قومی ٹیم کی ’1‘ نمبر کی جرسی بھی پیش کی۔

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی نے فرانسیسی خاتون کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا برطانیہ کیلئے پی آئی اے پروازوں کی بحالی پر اظہارِ تشکر
- 3 گھنٹے قبل

فلم ویلکم ٹو پنجاب ،پنجاب سے نکل کر بلوچستان پہنچ گئی
- 3 گھنٹے قبل

نیول کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ،پاک بحریہ کی ناقابل تسخیر سمندری دفاعی صلاحیتوں کو سراہاگیا
- 2 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ: ای او بی آئی کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری
- 2 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ،حکومت کا تمام یوٹیلٹی اسٹورز 31 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

ہری پور:جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد قتل، متعدد زخمی
- 32 منٹ قبل

اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا ہر دو ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں اہم پیشرفت،مالک مکان سمیت 10 سے زائد افراد کے بیانات قلمبند
- 7 منٹ قبل

قلات: مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،3 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل