اسپیکر قومی اسمبلی نے عمر ایوب کی نااہلی کیلئے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا
دائر ریفرنس میں عمر ایوب پر مالیاتی گوشواروں میں اثاثوں کی تفصیلات چھپانے کا الزام ہے


اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف ریفرنس پر دستخط کر دیئے۔
اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیا۔ مسلم لیگ ن کے بابر نواز نے عمر ایوب کے خلاف ریفرنس اسپیکر کو بجھوایا تھا۔
دائر ریفرنس میں عمر ایوب پر مالیاتی گوشواروں میں اثاثوں کی تفصیلات چھپانے کا الزام ہے، جس میں آرٹیکل 62، 63 کے تحت عمر ایوب کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی۔
دائر ریفرنس کے مطابق عمر ایوب نے بیرون ملک جائیدادوں کو خفیہ رکھا اور اثاثوں میں اندراج نہیں کیا۔ عمر ایوب نے 2019-20 میں سرمایہ کاری کے غرض سے یو اے ای کا اقامہ رکھا اور ظاہر نہیں کیا۔
عمر ایوب نے اقامہ سے مالی فوائد یا خسارے کا ذکر نہیں کیا عمر ایوب نے پاکستان کے ایک ادارے میں اپنے حصص اور سرمایہ کاری کو بھی گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا۔
ریفرنس میں بابر نواز نے استدعا کی کہ سنگین الزامات کی زد میں آنے والا شخص قومی اسمبلی کا رکن بننے کا اہل نہیں۔
الیکشن کمیشن نے اسپیکر کی جانب سے بھجوایا گیا ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کو 4 جون کو طلب کر لیا۔

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- ایک دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 12 گھنٹے قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 11 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- ایک دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 12 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 6 گھنٹے قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 دن قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 دن قبل







