یہ پیش رفت پانی کے عالمی سطح پر مسائل حل کرنے کیلئے بین الاقوامی تعاون کی جانب اہم قدم ہے۔


گلوبل واٹر آرگنائزیشن نے اپنے ہیڈکواٹرز ریاض سے آپریشن کا آغاز کردیا۔
گلوبل واٹر آرگنائزیشن نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع ہیڈ کوارٹرز سے اپنے آپریشن کا آغاز کردیا۔ یہ پیش رفت پانی کے عالمی سطح پر مسائل حل کرنے کیلئے بین الاقوامی تعاون کی جانب اہم قدم ہے۔
پاکستان گلوبل واٹر آرگنائزیشن کا بانی رکن ہے۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں محمد معین وٹو نے سعودی عرب کے وزیر برائے ماحولیات، پانی اور زراعت عبدالرحمان بن عبدالمحسن الفاضلی کی دعوت پر آرگنائزیشن کی لانچنگ کیلئے ریاض میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی اور پانی کے مسائل بارے پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا۔
پاکستان نے بانی رکن کی حیثیت سے گلوبل واٹر آرگنائزیشن کے چارٹر پر دستخط کئے۔ یہ چارٹر پانی کی قلت، وسائل کے پائیدار انتظام اور خصوصی طور پر بارانی اور پانی کی قلت سے دوچار علاقوں میں ماحولیاتی مسائل سے عہدہ برآ ہونے کیلئے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے سے متعلق ہے۔ پاکستان نے گلوبل واٹر آرگنائزیشن کا ذیلی دفتر پاکستان میں قائم کرنے کی پیشکش بھی کی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ گلوبل واٹر آرگنائزیشن نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی زیر قیادت سعودی عرب کے وزیر برائے ماحولیات، پانی اور زراعت عبدالرحمان بن عبدالمحسن الفاضلی کی زیرنگرانی اپنے کام کا آغاز کیا ہے

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 13 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 13 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 13 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل



