نام نہار سیکولر ملک بھارت کے آرمی چیف کا ہندو گرو کو ’گرو دکشینا‘ میں آزاد کشمیر دینے کا وعدہ


بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی ضلع چتر کوٹ سے آنے والی ایک سنسنی خیز خبر نے بھارتی ریاستی اداروں پر مذہبی تسلط کے گہرے اثرات کو ایک بار پھر نمایاں کر دیا ہے۔ معروف ہندو گرو جگدگرو رام بھدراچاریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی آرمی چیف جنرل اُپیندر دویدی نے ان سے ملاقات کے دوران آزاد کشمیر کو ان کے لیے ”دکشِنا“ یعنی نذرانہ کے طور پر دینے پر آمادگی ظاہر کی۔
یہ انکشاف محض ایک سیاسی دعویٰ نہیں بلکہ بھارت میں فوجی اداروں پر ہندوتوا نظریے کے گہرے اثرات کی واضح علامت ہے۔ یہ واقعہ ریاستی ڈھانچے، بالخصوص مسلح افواج، کو مذہبی اثر و رسوخ میں دھکیلنے کے اس خطرناک رجحان کی عکاسی کرتا ہے جس سے بھارت کی سیکولر حیثیت شدید خطرے میں ہے۔ فوج جیسے حساس ادارے کا مذہبی شخصیات کے سامنے جھکنا نہ صرف ادارہ جاتی زوال کی علامت ہے بلکہ جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ایک خطرناک اشارہ بھی ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ بھارتی فوج میں مذہبی رسومات کو سرکاری طور پر شامل کیا گیا ہو۔ حالیہ برسوں میں متعدد مواقع پر دیکھا گیا ہے کہ فوجی یونٹس میں مذہبی پوجا، یَگیہ اور ہندو عقائد کے مطابق رسومات کا اہتمام بڑھتا جا رہا ہے، جو بھارت کی نام نہاد سیکولر آئینی شناخت کے منافی ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ نے بارہا عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ بھارت خطے میں مذہبی شدت پسندی اور عسکری جارحیت کو یکجا کر کے امن کو داؤ پر لگا رہا ہے۔ مذہبی شدت پسندی اور فوجی طاقت کا امتزاج خطے کو ایک ایسے تباہ کن تصادم کی طرف لے جا سکتا ہے جس کے اثرات محض دو ممالک تک محدود نہیں رہیں گے۔
پاکستان کی مسلح افواج نے واضح کیا ہے کہ اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی جارحیت یا مہم جوئی کی کوشش کی، تو پاکستانی افواج ہر سطح پر منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ تاہم خطے کے پائیدار امن کے لیے ضروری ہے کہ عالمی ادارے بھارت کے اندر ریاستی اداروں پر مذہبی گرفت اور شدت پسندی کے بڑھتے ہوئے رجحان کا سنجیدگی سے نوٹس لیں۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 14 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 16 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 19 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 18 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 18 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 14 گھنٹے قبل






