قرارداد کے حق میں سلامتی کونسل کے پاکستان سمیت باقی تمام 14 ارکان نے ووٹ دیا


اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں مستقل جنگ بندی کے مطالبے پر مبنی ایک اہم قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا، جس کے نتیجے میں یہ قرارداد منظور نہ ہو سکی۔ قرارداد کے حق میں سلامتی کونسل کے باقی تمام 14 ارکان نے ووٹ دیا، جن میں پاکستان بھی شامل تھا۔
یہ قرارداد مصر، الجزائر، پاکستان اور دیگر ممالک کی جانب سے پیش کی گئی تھی جس کا مقصد غزہ میں جاری خونریزی کا خاتمہ اور مستقل جنگ بندی کا نفاذ تھا۔ تاہم، امریکہ نے اپنے ویٹو کے حق کا استعمال کرتے ہوئے اس قرارداد کو روک دیا۔
امریکی نائب مندوب ڈوتھی شیا نے قرارداد کو ویٹو کرنے کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اپنی سلامتی کے تحفظ کا پورا حق حاصل ہے، اور ’اسرائیلی سکیورٹی کو نقصان پہنچانے والی کوئی بھی چیز قابل قبول نہیں۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’حماس کو شکست دینا اور اسے دوبارہ خطرہ نہ بننے دینا اسرائیل کا حق ہے۔‘
ڈوتھی شیا نے مزید کہا کہ امریکہ کی مخالفت پر کسی کو حیرانی نہیں ہونی چاہیے کیونکہ واشنگٹن پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ وہ یکطرفہ طور پر ایسی کسی قرارداد کی حمایت نہیں کرے گا جس سے اسرائیل کی دفاعی صلاحیت کو زک پہنچے۔
ادھر پاکستان سمیت دیگر مسلم اور ترقی پذیر ممالک نے اس قرارداد کی بھرپور حمایت کی اور جنگ بندی کو انسانیت کی ضرورت قرار دیا۔ تاہم، امریکہ کے ویٹو کے بعد ایک بار پھر غزہ میں قیامِ امن کی عالمی کوششوں کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت سامنے آگئی
- 3 گھنٹے قبل

معروف اداکار فواد خان کی آواز میں خوبصورت گانا ''پروانا" ریلیز
- 4 گھنٹے قبل

صدر مملکت سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، صوبے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایت
- 4 گھنٹے قبل

اپوزیشن کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، آل پارٹیز کانفرنس
- ایک گھنٹہ قبل

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کی برطرفی کا حکم معطل
- 3 گھنٹے قبل

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا پھر سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان نے بھارت کے نام نہاد آپریشن مہادیو اور سندورسے متعلق دعوؤں کو مسترد کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

عدالتی نظام جانبدار ہو چکا ہے ،5 اگست سے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ، سلمان اکرم راجہ
- 2 گھنٹے قبل

کراچی: ڈیفنس میں جنازے کے دوران فائرنگ، سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق،بیٹا زخمی
- 5 گھنٹے قبل

راولپنڈی: جرگے کے فیصلے پر خاتون کا قتل، رکشہ ڈرائیور کا عدالت میں اعترافِ جرم
- 3 گھنٹے قبل

راولپنڈی : بیٹی سمیت سیلابی ریلے میں بہنے والے کرنل (ر)کی گاڑی برآمد، بیٹی کی تلاش تاحال جاری
- ایک گھنٹہ قبل

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے ویزے کے لیے درخواست دے دی ، علیمہ خان
- ایک گھنٹہ قبل