نئے پیمانے کے مطابق پاکستان کی44.7 فیصد آبادی غربت کا شکار ہے جو تقریباً 10 کروڑ 79 لاکھ 50 ہزار افراد پر مشتمل ہے


عالمی بینک نے دنیا بھر میں غربت ناپنے کا طریقہ کار تبدیل کردیا ہے جب کہ پاکستان کی 44.7 فیصد آبادی غربت کا شکار ہے۔
عالمی بینک نے دنیا بھر میں غربت ناپنے کا طریقہ کار تبدیل کرتے ہوئے آمدنی کی نئی حد مقرر کردی ہے جس کے تحت پاکستان جیسے نچلے درمیانے آمدنی والے ممالک (لوئر مڈل انکم ممالک) میں روزانہ کی آمدن 4.20 ڈالر سے کم ہونے کو غربت کی علامت قرار دیا گیا ہے۔
نئے پیمانے کے مطابق پاکستان کی44.7 فیصد آبادی غربت کا شکار ہے جو تقریباً 10 کروڑ 79 لاکھ 50 ہزار افراد پر مشتمل ہے۔ اس سے پہلے پرانے معیار (3.65 ڈالر یومیہ) کے مطابق پاکستان میں غربت کی شرح 39.8 فیصد تھی۔
عالمی بینک کے مطابق انتہائی غربت جانچنے کے لیے یومیہ آمدنی کی حد 3 ڈالر فی کس مقرر کی گئی ہے جس کے تحت پاکستان کی 16.5 فیصد آبادی جو کہ تقریباً 3 کروڑ 98 لاکھ افراد بنتی ہے، وہ انتہائی غربت کی کیٹیگری میں آتے ہیں۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پیمانہ بدلنے سے لوگوں کے معیار زندگی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا بلکہ صرف غربت کی عالمی سطح پر شناخت اور تقابلی تجزیے کے طریقے کو بہتر بنایا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

