سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے
مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام اور مدینہ منورہ کی مسجد نبوی میں نمازِ عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے جن میں لاکھوں فرزندانِ توحید نے شرکت کی


سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام اور مدینہ منورہ کی مسجد نبوی میں نمازِ عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے جن میں لاکھوں فرزندانِ توحید نے شرکت کی۔
مسجد الحرام میں نمازِ عید کی امامت حرمین شریفین کے امام نے کی جبکہ مسجد نبوی میں بھی نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ میں مسجد نبویﷺ میں نماز عید کا خطبہ دیا گیا۔
عید کی نماز کے بڑے اجتماعات میں امت مسلمہ کے اتحاد، عالم اسلام کی ترقی، اور فلسطین و دیگر مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ دبئی، ابوظبی، شارجہ اور دیگر اماراتی ریاستوں میں بھی نماز عید ادا کر دی گئی
ادھر حجاج کرام مزدلفہ سے منیٰ پہنچ چکے ہیں جہاں وہ حج کے اہم رکن رمی جمرات کی ادائیگی کے ساتھ بڑے شیطان کو کنکریاں مار رہے ہیں، جس کے بعد قربانی، حلق یا قصر اور احرام کی حالت ختم کرنے کے مناسک ادا کیے جا رہے ہیں۔ اس کے بعد حجاج طواف زیارت اور سعی مکمل کریں گے۔
سعودی حکام کے مطابق حجاج کی سہولت اور سلامتی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ وزارت حج و عمرہ، وزارت داخلہ، اور دیگر متعلقہ اداروں نے مشاعر مقدسہ میں مربوط اور منظم آپریشن ترتیب دیے ہیں۔
رائل سعودی فورسز کے ہیلی کاپٹرز مشاعر مقدسہ کی فضائی نگرانی پر مامور ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال پر فوری ردعمل دیا جا سکے۔ ٹریفک کنٹرول، صحت و طبی امداد، صفائی، رہنمائی اور سیکیورٹی کے لیے ہزاروں اہلکار دن رات اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل





