اجلاس میں صوبائی وزیر کو بریفنگ دی گئی کہ ضلع راولپنڈی میں انڈور سرویلنس کے تحت یکم جنوری سے اب تک 3,036,721 گھروں کو چیک کیا گیا


صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے راولپنڈی میں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں صوبائی وزیر کو بریفنگ دی گئی کہ ضلع راولپنڈی میں انڈور سرویلنس کے تحت یکم جنوری سے اب تک 3,036,721 گھروں کو چیک کیا گیا جن میں سے 12,452 گھروں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی پائی گئی۔
آؤٹ ڈور رپورٹ کے مطابق 725,976 مقامات کو چیک کیا گیا جن میں سے 2885 مقامات پر ڈینگی لاروا ملا۔سال 2025 میں مجموعی طور پر 533 ایف آئی آرز درج کی گئیں، 432 مقامات کو سیل کیا گیا،1784 چالان کیے گئے، اور 1074000روپے کے جرمانے عائد کیے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام سرکاری اداروں سے این او سی لیں کہ وہ ان کے دفتر میں ڈینگی نہیں ہے اور دوران چیکنگ اگر اس دفتر سے لاروہ ملنے کی صورت میں اس دفتر کے خلاف کاروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عوام کی جانوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ ڈینگی پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ انسداد ڈینگی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں، اپنے گھروں کی چھتوں کو صاف ستھرا رکھیں اور ان پر فالتو سامان مثلا ٹوٹے ہوئے برتن، پرانے ٹائر وغیرہ جن میں پانی کھڑا ہو فورا ًہٹا دیں اور انسداد ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل





