Advertisement
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا چاروں وزرائے اعلیٰ کو فون ، عیدالاضحیٰ کی مبارک باد

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھی ٹیلیفون پر عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 8th 2025, 3:08 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم شہباز شریف کا چاروں وزرائے اعلیٰ کو فون ، عیدالاضحیٰ کی مبارک باد

وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں وزرائے اعلیٰ کو فون کرکے عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ، وزیراعلیٰ سندھ سيد مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو ٹیلیفون کیا اور انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی۔

فون پر گفتگو میں چاروں وزرائے اعلیٰ نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بھی عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی، انہوں نے وزیر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

وزیراعظم نے گورنرز کو بھی عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک کا خواہشات کا اظہار کیا، وزیراعظم نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، تمام رہنماؤں نے بھی وزیراعظم کو مبارکباد دی اور شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھی ٹیلیفون پر عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی، صدر زرداری نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور مختلف امور پر گفتگو بھی کی گئی۔

Advertisement