احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آپریشن سندور کا منطقی انجام اب بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی شکست سے ہوگا، وہ صرف اپنی شکست چھپانے کے لئے نت نئی تاویلیں بیان کر رہے ہیں


وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بھارت کو پاکستان کے حصے کا پانی بند نہیں کرنے دیں گے۔
نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ کی پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت اگر سمجھتا ہے کہ ہمارے دریاؤں کا پانی روک کر پاکستان کی معشیت کو نقصان پہنچا سکتا ہے تو یہ اس کی بھول ہے، پاکستان کے حصے کا پانی بند نہیں کرنے دیں گے اور نہ پانی سے کھیل کھیلنے دیں گے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آپریشن سندور کا منطقی انجام اب بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی شکست سے ہوگا، وہ صرف اپنی شکست چھپانے کے لئے نت نئی تاویلیں بیان کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو نفرت کی سیاست ملک اور خطے میں شروع کی تھی اب منطقی انجام کی طرف بڑھ رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چند دنوں میں نیا بجٹ پیش کیا جائے گا، حکومت کی کوشش ہو گی مالیت ڈسپلن کو برقرار رکھا جائے، یکم اپریل 2022 کو پچھلی حکومت ملک کی معشیت کو دیوالیہ کرکے گئی تھی، بینکوں کا پالیسی ریٹ 23 فیصد سے 11 فیصد پر آچکا ہے، مزید کمی کا امکان ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھ رہا ہے، ضرورت یہ ہے ہم استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کی معشیت کو پائیدار راستے کی ترقی پر ڈالیں۔

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
- 11 گھنٹے قبل

عمران خان نے شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
- 8 گھنٹے قبل
وفاقی بجٹ 2025 میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گاڑی کی درآمد مشکل
- 11 گھنٹے قبل

ایلون مسک کی ملک بدری؟ ٹرمپ کی دوستی دشمنی میں بدل گئی
- 7 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ایرانی سفارتخانے آمد، آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی
- 7 گھنٹے قبل

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- 12 گھنٹے قبل

ترکیے میں گستاخانہ خاکہ شائع کرنے پر کارٹونسٹ اور ایڈیٹرز گرفتار، صدر اردوان کا سخت مؤقف
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم بجلی ریلیف پیکیج اچانک ختم، صارفین کو جھٹکا
- 8 گھنٹے قبل

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- 12 گھنٹے قبل

سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 10 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے متوقع ملاقات، غزہ اور ایران کی صورتحال پر بات چیت ہوگی
- 7 گھنٹے قبل