امریکا اگر بھارت کو کان سے پکڑ کر بھی مذاکرات کی میز تک لائے تو یہ دنیا کے مفاد میں ہوگا، بلاول
بھارت سکھوں کے خلاف منظم مہم چلا رہا ہے، اس نے پاکستان میں بھی دہشتگردی کی کارروائیاں کرائیں، مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بیرون ملک دہشتگردی ختم کرے،بلاول


لندن:پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر امریکا کو بھارت کو کان سے پکڑ کربھی مذاکرات کی میز تک لائے تو وہ دنیا کے مفادمیں ہو گا۔
لندن میں پارلیمانی وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان نےبارہا دہشتگردی کے ثبوت مانگے لیکن بھارت کوئی شواہد نہ دے سکا، بھارت کو علم ہے کہ پاکستان کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، بھارت کی تمام کوششیں ناکام ہونگی اورہم امن قائم کرکے رہیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ مسئلہ کشمیر، پانی سمیت تمام تنازعات کا حل صرف اور صرف مذاکرات میں ہے، ان کا کہنا تھا کہ بھارت اگر اپنی خارجہ پالیسی میں دہشتگردی کو بطور ہتھیار ترک نہیں کرتا تو عالمی برادری، بالخصوص امریکا کو چاہیے کہ وہ بھارت کو کان سے پکڑ کر مذاکرات کی میز پر لائے، کیونکہ یہی عالمی مفاد میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی، کشمیر اور پانی سمیت ہرمسئلہ بات چیت سے حل کرنا چاہتا ہے، صدر ٹرمپ نے بھی کئی بار واضح کیا کہ کشمیر پر مذاکرات ہونے چاہئیں۔
بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ بھارت سکھوں کے خلاف منظم مہم چلا رہا ہے، بھارت نے پاکستان میں بھی دہشتگردی کی کارروائیاں کرائیں، بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بیرون ملک دہشتگردی ختم کرے۔
چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ پانی بند کرنے کی دھمکی دینا بھی اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ جنگ نے بتادیا کہ پاکستان چھوٹا ہونےکے باوجود ہر میدان میں بھارت کو ہرانےکی صلاحیت رکھتا ہے، فتح کے بعد جنرل عاصم منیرکو فیلڈ مارشل کا عہدہ دینا ان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔

سابق صوبائی وزیر اورسینئر سیاستدان حبیب الرحمان تنولی انتقال کر گئے
- 4 گھنٹے قبل

صدر مملکت کی سعودی سفیرسے ملاقات، تجارت، معیشت، اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- 23 منٹ قبل

گھوٹکی: ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی گھر سے لاش برآمد
- 14 منٹ قبل

ڈھاکہ: سابق بنگلہ دیشی چیف جسٹس قتل کے مقدمے میں گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

پاک بھارت تجارتی کشیدگی: افغان برآمدات کے لیے واہگہ بارڈر بند
- 4 گھنٹے قبل
مہنگاسونا ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

بابوسرٹاپ:کلاؤڈ برسٹ میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی، 10 سے 12 افراد تاحال لاپتہ
- 2 گھنٹے قبل

تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا،پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سابق صدر ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل
- 3 گھنٹے قبل

اسحاق ڈارکی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات،دہشتگردی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال
- 37 منٹ قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجک چیف آف جنرل اسٹاف کی جی ایچ کیو میں ملاقات
- 3 گھنٹے قبل

بطور چیف جسٹس آزاد،غیر جانبدار اور ایماندار جوڈیشل افسران کے ساتھ کھڑا ہوں، یحییٰ آفریدی
- 2 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی 28 سے 31 جولائی تک ملک کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشوں کی پیشگوئی
- 28 منٹ قبل