مسلم ممالک کے پاس اسرائیل کے مقابلے میں 644 گنا زیادہ زمین ہے، اس لیے انہیں اپنی زمین دینی چاہیے، امریکی سفیر


تل ابیب: اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر نے کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام اب امریکا کا ہدف نہیں رہا،
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیل میں امریکا کے سفیر مائیک ہکابی کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ آزاد فلسطینی ریاست اب امریکی پالیسی کا حصہ نہیں ہے۔
امریکی سفیرکا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کسی مسلم ملک کے اندر تشکیل دی جاسکتی ہے، مسلم ممالک کو مستقبل کی فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی زمین دینی چاہیے۔
سفیر نے واضح کہا کہ امریکا اب ایک آزاد فلسطینی ریاست کے مقصد کی پیروی نہیں کر رہا ہے جسے تجزیہ کار امریکی مشرق وسطیٰ کی سفارت کاری کا سب سے واضح ترک قرار دیتے ہیں۔
برطانوی میڈیا بلوم برگ کو دیےگئے ایک الگ انٹرویو میں مائیک ہکابی کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کے پاس اسرائیل کے مقابلے میں 644 گنا زیادہ زمین ہے، اس لیے انہیں اپنی زمین دینی چاہیے، یہ ضروری نہیں کہ فلسطینی ریاست اسی زمین پر قائم ہو جہاں اسرائیل موجود ہے۔
مائیک ہکابی نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف پرتشدد اقدامات کے خلاف اسرائیلی وزیروں پر پابندیاں لگانے پر امریکی اتحادیوں برطانیہ اور آسٹریلیا پر بھی سخت تنقید کی۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی سفیر کے بیان پر کہا ہےکہ یہ امریکی سفیر کی ذاتی رائے ہے، جب کہ وائٹ ہاؤس نے دو ریاستی حل کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک سابقہ بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے امریکا کے غزہ پر قبضے کی تجویز پیش کی تھی،جس کی عالمی سطح پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے سخت مذمت کی تھی۔

دہشتگردوں کو آبادیوں میں چھپنے نہیں دیں گے، گرینڈ جرگہ بلائیں گے: علی امین گنڈا پورا
- 3 گھنٹے قبل

کوئی بھی سوال لکھیں اورفوری جواب پائیں ، چیٹ جی پی ٹی کا نیا فیچر متعارف
- 5 گھنٹے قبل

لاہور کی تاریخ میں نیا موڑ ، خاتون اورنج لائن ٹرین کی پہلی ڈرائیور بن گئی
- 5 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ کی حج پالیسی 2026 کی منظوری، سرکاری کوٹہ 70 فیصد کر دیا گیا
- 4 گھنٹے قبل

اٹک: سیلابی ریلہ گاڑی بہا لے گیا، دو خواتین جاں بحق، تین افراد لاپتا
- 4 گھنٹے قبل

چینی مہنگی بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے: وزیراعظم کی ہدایت
- ایک گھنٹہ قبل

عمران خان نے اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا ، پی ٹی آئی
- 5 گھنٹے قبل

بھارت کی جنگی تیاریوں کا جواب پاکستان کا نصر میزائل ہے ، سیکیورٹی حکام
- 4 گھنٹے قبل

عمران خان کے بیٹے امریکا دورے کے بعد لندن واپسی ،رہائی کے لیے کانگریسی رہنماؤں سے ملاقاتیں
- ایک گھنٹہ قبل

سندھ حکومت مزدوروں پر مہربان، ماہانہ اجرت بڑھانے کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

زائرین پر سفری پابندی: قائمہ کمیٹی نے وزیر داخلہ کو وضاحت کے لیے طلب کر لیا
- 4 گھنٹے قبل