علی امین گنڈاپور نے وفاقی بجٹ کو بھونڈا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا،سڑکوں پر آنے کا اعلان
26 ویں آئینی ترمیم عدلیہ پر مارشل لا ہے، عدالتوں میں ڈرامہ ہو رہا ہے، جج چھٹی پر چلے جاتے ہیں، ہم کب تک تماشہ دیکھیں؟ علی امین


پشاور: وزیر اعلی خیبر پختونخوا مین گنڈاپور نے وفاقی بجٹ کو بھونڈا قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اب ہمارا صبر جواب دے گیا، اب تحریک شروع ہوگئی، سڑکوں پر آئیں گئے،بھونڈا بجٹ پیش کیا گیا ہے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہمارا لیڈر ہے،کسی دوسرے کی بات سننے کی ضرورت نہیں ۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عمران خان کے لیے امریکا میں احتجاج کرنے والوں کی حمایت کا بھی اعلان کردیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا ہمیں کوئی مارے اور ہم مار کھاتے پھریں، جو بھی بانی پی ٹی آئی کے لیے آواز اٹھا رہا ہے اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں بھی احتجاج ہوا ہم ساتھ دیں گے،بانی پی ٹی آئی ڈٹے ہوئے ہیں اوروہ قوم کے لیے لڑرہے ہیں۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم عدلیہ پر مارشل لا ہے، عدالتوں میں ڈرامہ ہو رہا ہے، جج چھٹی پر چلے جاتے ہیں، ہم کب تک تماشہ دیکھیں؟ احتجاج میں کبھی ہتھیار ساتھ نہیں لائے لیکن اب لائیں گے اور گولی کا جواب گولی سے دیں گے، احتجاج میں گولی چلی تو اس بار ہماری گولیاں بھی چلیں گی۔

پی ایس ایل 11 میں کتنے میچز ہونگے اور کہاں کہاں کھیلے جائیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
- ایک گھنٹہ قبل

سڈنی واقعہ : حملہ آور باپ نے بھارتی اور بیٹے نے آسٹریلوی پاسپورٹ پر فلپائن کا دورہ کیا، حکام کی تصدیق
- ایک گھنٹہ قبل

اداکارہ اریج چودھری نے ڈرامہ ’پل دو پل‘ میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کر لیا
- 2 گھنٹے قبل

سڈنی دہشتگردانہ حملہ: عالمی سطح پر بھارتی دہشتگردی سے متعلق الزامات میں اضافہ،پاکستانی مؤقف کی تائید
- ایک گھنٹہ قبل

باجوڑ: انسداد پولیو ٹیم پر مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، وزیراعظم کا اظہارِ افسوس
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے شہدا کے ورثا کی امدادی رقم 50 لاکھ سے بڑھاکر ایک کروڑ کردی
- 2 گھنٹے قبل

معرکہ حق کے دوران گرائے جانے والے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
- 2 گھنٹے قبل

سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 11 سال کا عرصہ بیت گیامگر والدین کا غم آج بھی تازہ
- ایک گھنٹہ قبل

ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،محکمہ موسمیات
- 44 منٹ قبل

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور وٹو انتقال کر گئے
- ایک گھنٹہ قبل

گزشتہ روز کے ضافے کے بعد سونا آج ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ
- 8 منٹ قبل









