بچوں سے مشقت کے خاتمے کاعالمی دن، پاکستان میں چائلڈ لیبر کی مجموعی شرح 16.9فیصد ریکارڈ
بیروزگاری کے خاتمے اور شہریوں کو سوشل پروٹیکشن دینے سے چائلڈ لیبر پرقابو پایا جاسکتا ہے


پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں سے مشقت کے خاتمے کا دن آج منایا جارہا ہے جبکہ پاکستان میں چائلڈ لیبر کی مجموعی شرح 16.9فیصد ریکارڈ کی گئی، پاکستان میں چائلڈ لیبر میں اضافے کی بنیادی وجہ غربت ہے۔
انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن نے مؤقف اختیار کیا کہ بیروزگاری کے خاتمے اور شہریوں کو سوشل پروٹیکشن دینے سے چائلڈ لیبر پرقابو پایا جاسکتا ہے، ماہرین نے گھریلو مزدوری میں چائلڈ لیبر کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا۔
چائلڈ لیبر کے خاتمے کا عالمی دن آج 12 جون کو منایا جاتا ہے، پاکستان میں مؤثر قانون اور کارروائی نہ ہونے پر ملک بھر میں بچہ مزدوروں کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کر گئی، پنجاب میں چائلڈ لیبر کی شرح 14 فیصد کے قریب ہے۔
ماہرین نے کہا ہے کہ ہر حکومت میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کا اعلان تو کیا گیا مگر نا کافی اقدامات اٹھائے گئے جس کی وجہ سے بچہ مزدوری میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک چائلڈ لیبر سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، پاکستان نے چائلڈ لیبرکے خاتمے کے لیے مؤثر قانون سازی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے غذائیت اور تعلیم کے پروگرام شروع کیے ہیں، دانش اسکول سسٹم بچوں کو محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کررہا ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز حکومت کے ساتھ مل کر بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں، بچوں کو تعلیم دینا قومی ترقی کی ضمانت ہے۔
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 3 days ago
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 3 days ago
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 5 hours ago

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- a day ago
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 5 hours ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 3 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 4 hours ago

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- a day ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- a day ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- a day ago
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- a day ago


