احمد آباد میں میں پیش آنے والا سانحہ ہمیں ہلا کر رکھ گیا ہے،یہ دکھ الفاظ سے باہر ہے،مودی
اب تک کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافرو ں کی تعداد 30 سے زائد ہو گئی ہے۔


نئی دہلی: بھارت ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں طیارے حادثے کا افسوسنا ک واقعہ پیش آیا ہے،جہاں ایئر انڈیا کی پرواز AI-171 جمعرات کو احمد آباد سے لندن کے لیے روانہ ہوئی تھی لیکن ٹیک آف کے چند ہی لمحوں بعد گر کر تباہ ہوگئی، جس میں 242 افراد سوار تھے۔
ایئر انڈیا کے افسوسناک فضائی حادثے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری بیان میں کہا: "احمد آباد میں پیش آنے والا سانحہ ہمیں ہلا کر رکھ گیا ہے۔ یہ دکھ الفاظ سے باہر ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں میری دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ وزراء اور متعلقہ ادارے فوری امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔"
دوسری جانب، برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے بھی اس واقعے کو دل دہلا دینے والا قرار دیا۔ انہوں نے کہا: "احمد آباد میں لندن جانے والے طیارے کا حادثہ تباہ کن مناظر پیش کر رہا ہے، جس میں کئی برطانوی شہری بھی سوار تھے۔
برطانوی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ میں مسلسل صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہوں اور میری دعائیں مسافروں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔"
خیال رہے کہ اب تک کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافرو ں کی تعداد 30 سے زائد ہو گئی ہے۔

چینی مہنگی بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے: وزیراعظم کی ہدایت
- 2 گھنٹے قبل

کوئی بھی سوال لکھیں اورفوری جواب پائیں ، چیٹ جی پی ٹی کا نیا فیچر متعارف
- 6 گھنٹے قبل

عمران خان کے بیٹے امریکا دورے کے بعد لندن واپسی ،رہائی کے لیے کانگریسی رہنماؤں سے ملاقاتیں
- 2 گھنٹے قبل

بھارت کی جنگی تیاریوں کا جواب پاکستان کا نصر میزائل ہے ، سیکیورٹی حکام
- 5 گھنٹے قبل

اٹک: سیلابی ریلہ گاڑی بہا لے گیا، دو خواتین جاں بحق، تین افراد لاپتا
- 5 گھنٹے قبل

زائرین پر سفری پابندی: قائمہ کمیٹی نے وزیر داخلہ کو وضاحت کے لیے طلب کر لیا
- 5 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ کی حج پالیسی 2026 کی منظوری، سرکاری کوٹہ 70 فیصد کر دیا گیا
- 5 گھنٹے قبل

سندھ حکومت مزدوروں پر مہربان، ماہانہ اجرت بڑھانے کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

عمران خان نے اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا ، پی ٹی آئی
- 6 گھنٹے قبل

دہشتگردوں کو آبادیوں میں چھپنے نہیں دیں گے، گرینڈ جرگہ بلائیں گے: علی امین گنڈا پورا
- 4 گھنٹے قبل

لاہور کی تاریخ میں نیا موڑ ، خاتون اورنج لائن ٹرین کی پہلی ڈرائیور بن گئی
- 6 گھنٹے قبل