لالی وڈ فلم ’لو گرو‘ نے باکس آفس پر مولا جٹ کو پیچھے چھوڑ دیا، کتنے کروڑ کمائے؟
س فلم پر 28 کروڑ کی لاگت آئی تھی جس کو لندن سمیت پاکستان کے مختلف مقامات پر فلمایا گیا تھا۔


لاہور: عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی ہمایوں سعید اورماہرہ خان کی فلم ’’لو گرو‘‘ نے باکس آفس پر مشہور فلم مولا جٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم کو شائقین کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے اور یہ پاکستان بھر سے 12 کروڑ کا بزنس کر کے کامیاب فلموں کی فہرست میں شامل ہوچکی ہے،جوکہ دنیا کے دیگر ممالک اور پاکستان سے یہ فلم اب تک 28 کروڑ کما چکی ہے۔
یہ فلم 11 کروڑ کمانے والی مشہور فلم مولا جٹ کو بھی باکس آفس پر پیچھے چھوڑ چکی ہے،اس فلم پر 28 کروڑ کی لاگت آئی تھی جس کو لندن سمیت پاکستان کے مختلف مقامات پر فلمایا گیا تھا۔
رومانوی کامیڈی فلم ’’لو گرو‘‘ کے ہدایت کار ندیم بیگ ہیں جب کہ اس کی کہانی وصی چوہدری نے لکھی ہے۔
ہمایوں سعید نے اسے پروڈیوس کیا ہے جبکہ وہی اس میں ہیرو کا کردار بھی ادا کر رہے ہیں۔
فلم کی کہانی ایک خود ساختہ ’لو گرو‘ کے گرد گھومتی ہے جو لندن کی صوفیہ نامی ایک آرکیٹیکٹ کے ساتھ غیر متوقع طور پر جُڑ جاتا ہے اور ان کے درمیان محبت کی داستان شروع ہوجاتی ہے۔

عمران خان نے اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا ، پی ٹی آئی
- 2 گھنٹے قبل

کوئی بھی سوال لکھیں اورفوری جواب پائیں ، چیٹ جی پی ٹی کا نیا فیچر متعارف
- 2 گھنٹے قبل

برساتی نالے میں گاڑی بہہ جانے کے افسوسناک واقع، 4 خواتین کی لاشیں مل گئیں، بچے کی تلاش جاری
- 5 گھنٹے قبل

بھارت کی جنگی تیاریوں کا جواب پاکستان کا نصر میزائل ہے ، سیکیورٹی حکام
- ایک گھنٹہ قبل

زائرین پر سفری پابندی: قائمہ کمیٹی نے وزیر داخلہ کو وضاحت کے لیے طلب کر لیا
- 2 گھنٹے قبل

لاہور کی تاریخ میں نیا موڑ ، خاتون اورنج لائن ٹرین کی پہلی ڈرائیور بن گئی
- 2 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ کی حج پالیسی 2026 کی منظوری، سرکاری کوٹہ 70 فیصد کر دیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل

اٹک: سیلابی ریلہ گاڑی بہا لے گیا، دو خواتین جاں بحق، تین افراد لاپتا
- 2 گھنٹے قبل

سندھ حکومت مزدوروں پر مہربان، ماہانہ اجرت بڑھانے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

دہشتگردوں کو آبادیوں میں چھپنے نہیں دیں گے، گرینڈ جرگہ بلائیں گے: علی امین گنڈا پورا
- چند سیکنڈ قبل

اسرائیل غزہ کا محاصرہ ختم کرکے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان کی رسائی بحال کرے، چین
- 5 گھنٹے قبل