احمد آباد میں ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ گرکر تباہ،241مسافر ہلاک ،ایک معجزانہ طور پر بچ گیا
حادثےکا شکار طیارے میں 169 بھارتی شہری، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی شہریوں سمیت 11 بچے بھی موجود تھے،بھارتی میڈیا


احمد آباد: بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آبادمیں ایئرپورٹ کے قریب ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں سوار عملے کے12 ارکین سمیت 241 افراد ہلاک ہوگئے تا ہم ایک مسافر معجزانہ طور پر بچ گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرانڈیا کی فلائٹ نمبر اے آئی 171 بھارتی ریاست گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ سے لندن (برطانیہ) کیلئے روانہ ہوئی تھی، حادثہ ٹیک آف کے دوران پیش آیا، طیارے میں دو پائلٹ اور عملے کے 10 ارکان سمیت 242 افراد سوار تھے۔
میڈیا کے مطابق ائیر انڈیا کی پرواز اے آئی 171 احمد آباد ائیرپورٹ سے روانگی کے وقت 322 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے محض 625 فٹ اوپر اڑ سکی اور پھر ٹیکنیکل طور پر گرکر تباہ ہوگئی،فلائٹ ریڈار کے مطابق اڑان بھرنےکے بعد ایک منٹ سے بھی کم وقت میں625 فٹ کی بلندی پر طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
اس حوالے سے بھارتی ڈی جی سول ایوی ایشن کا کہنا ہےکہ طیارہ گرنے سے قبل ایک بج کر39 منٹ پرکیپٹن نے مے ڈے کی کال دی، حادثے کا شکار بوئنگ 787 طیارہ 11 سال پرانا تھا۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ حادثےکا شکار طیارے میں 169 بھارتی شہری، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی شہریوں سمیت 11 بچے بھی موجود تھے۔
رپورٹس کے مطابق طیارہ ڈاکٹروں کے ہاسٹل پر گر کر تباہ ہوا جس میں ہونے والی جانی نقصان کے بارے میں ابھی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ حادثہ بھارتی وقت کے مطابق 1 سے 2 بجے کے درمیان پیش آیا، حادثے کے بعد احمد آباد ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بند کردیا گیا جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
بھارتی ڈی جی سول ایوی ایشن کا کہنا ہےکہ طیارہ گرنے سے قبل ایک بج کر39 منٹ پرکیپٹن نے مے ڈے کی کال دی، حادثے کا شکار بوئنگ 787 طیارہ 11 سال پرانا تھا۔
وزیراعلیٰ گجرات کی امدادی کارروائیوں کی ہدایت
دوسری جانب حادثے کے فوری بعدگجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل نے امدادی اور بچاؤ کی کارروائیوں کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے ایکس پر لکھا کہ میں احمد آباد میں ایئر انڈیا کے مسافر طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتا ہوں، حکام کو ہدایت دی ہے کہ حادثے کے مقام پر فوری طور پر بچاؤ اور امدادی کارروائیاں شروع کی جائیں اور زخمی مسافروں کے فوری علاج کے لیے جنگی بنیادوں پر انتظامات کیے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے لیے گرین کوریڈور بنانے اور ہسپتال میں علاج کی تمام سہولتوں کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی ہے۔

پاک افغان سرحد پر فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 30 دہشت گرد ہلاک
- 4 hours ago

این ڈی ایم اےکا ملک بھر میں دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور سیلاب سے متعلق الرٹ جاری
- 2 minutes ago

غزہ میں جنگ بندی سے متعلق حماس کا جواب24 گھنٹوں میں آ جائے گا،صدر ٹرمپ
- 2 hours ago

صدر ٹرمپ نے خود کو امن کے نوبیل انعام کے لیے بہترین امیدوار قرار دے دیا
- 5 hours ago

کراچی :لیاری میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ،ملبے سے 4 لاشیں اور 6 زخمیوں کو نکال لیا گیا
- 2 hours ago

8 محرم الحرام، پنجاب بھر میں عزاداری کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے سخت انتظامات
- 2 hours ago

نامورہالی وڈ اداکار مائیکل میڈسن 67 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
- an hour ago

ملک بھر میں مون سون کے نئے اسپیل کا آغاز، آندھی اور طوفان کا امکان
- 4 hours ago

پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل جیت لیا
- 5 hours ago

یوم عاشورہ کے موقع پر پشاور میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ
- 2 hours ago
لاہور میں پالتو شیر کے حملے سے دو بچوں سمیت ایک خاتون زخمی
- 4 hours ago

اداکار توقیر ناصر کو پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا
- 43 minutes ago