وزیراعظم،وزیر خارجہ سمیت اہم سیاسی شخصیات کا بھارت میں طیارہ حادثے پر اظہار افسوس
احمد آباد طیارہ حادثے پر افسردہ ہوں، ہماری دعائیں متاثرین کے ساتھ ہیں، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھارت میں طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ احمد آباد کے قریب بھارتی ائیر لائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے کے حادثے پر افسردہ ہوں۔
اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کے خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں اس دل سوز حادثے سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی ایکس پر جاری پیغام میں احمد آباد، گجرات میں ایئر انڈیا کی پرواز کے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی احمد آباد میں بھارتی طیارہ گرنے سے 241 مسافروں کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
اپنے پیغام میںوزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ طیارہ حادثہ میں ہلاک مسافروں کے ورثا کے غم میں شریک ہیں۔
آصفہ بھٹو زرداری
خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے بھی بھارتی طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کیا اورکہا کہ ہماری ہمدردیاں متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
قبل ازیں سابق وزیر اعظم نواز شریف، خواجہ آصف، پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی طیارہ حادثے اور اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی ریاست گجرات کے شہراحمد آبادمیںلندن جانے والا’’ ایئر انڈیا‘‘ کا طیارہ ا اڑان بھرتے ہی حادثے کا شکار ہوا اور رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔
حادثے کے نتیجے میں اب تک 241اموات کی تصدیق ہوئی ہےتاہم ایک مسافر معجزانہ طور پر بچ گیا۔

پاک بحریہ کی تقریب تقسیم اعزازات،ایڈمرل نوید اشرف کی خصوصی شرکت
- 10 گھنٹے قبل

ایف آئی اے کی کارروائی،افغان شہریوں کو غیر قانونی ویزہ دینے والے دو اہلکار گرفتار
- 10 گھنٹے قبل

سانحہ سوات : انکوائری رپورٹ میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ آبپاشی، بلدیات اور ریسکیو ذمہ دار قرار
- 12 گھنٹے قبل

نئے مالی سال 25-2024 کے دوران پاکستان ریلوے کی آمدن میں تاریخی اضافہ
- 15 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین شدید بیمار ہونے پر اسپتال داخل
- 14 گھنٹے قبل

اٹلی نے پہلی بار آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 9 گھنٹے قبل

صارفین کے لیے بڑی خبر: یوٹیوب کا پارٹنر پروگرام مونیٹائزیشن پالیسی میں تبدیلی کا اعلان
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان ہاکی ٹیم میں بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت نہیں کرے گی،حکومتی ذرائع
- 12 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کی کمبوڈیائی وزیر خارجہ سے ملاقات ، تجارتی اور دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
- 12 گھنٹے قبل

خضدار: سارونہ ندی میں ڈوب کر3افراد جاں بحق
- 14 گھنٹے قبل

چیف جسٹس کی سربراہی میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا لاپتہ افراد کے معاملے پر تشویش کا اظہار
- 9 گھنٹے قبل

پشاور:اسمبلی میں جس دن ایک بھی رکن زیادہ ہوتحریک ا عدم اعتماد آسکتی ہے، فیصل کریم کنڈی
- 14 گھنٹے قبل