واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کا مقصد صارفین کو ایسے پیغامات مکمل کرکے بھیجنے میں مدد فراہم کرنا ہے جو وہ کسی چیٹ میں لکھ کر سینڈ کرنا بھول جاتے ہیں۔


ویب ڈیسک:سماجی رابطوں کی مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ میںصارفین کی سہولت کے لیے ایک نیا اور کارآمد فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کا مقصد صارفین کو ایسے پیغامات مکمل کرکے بھیجنے میں مدد فراہم کرنا ہے جو وہ کسی چیٹ میں لکھ کر سینڈ کرنا بھول جاتے ہیں۔
ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر کا مقصد صارفین کو ایک آسان اور مؤثر طریقہ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے نامکمل میسجز کو تلاش کرکے بھیج سکیں، یہ فیچر اس وقت بہت زیادہ مددگار ثابت ہوگا جب صارف کسی وجہ سے میسج ٹائپ کرتے ہوئے کسی اور کام میں مصروف ہو جائے یا وہ سینڈ بٹن کلک کرنا بھول جائے۔
رپورٹ کے مطابق یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا جا رہا ہے،جس کے تحت واٹس ایپ میں ایک مخصوص چیٹ فلٹر متعارف کرایا جائے گا جس میں وہ تمام میسجز موجود ہوں گے جو چیٹس میں ڈرافٹ ہوں گے۔
ابھی ان ڈرافٹ میسجز کو تلاش کرنے کے لیے صارفین کو پوری چیٹ لسٹ میں اسکرول کرنا پڑتا ہے جس میں کافی وقت ضائع ہوتا ہے، خاص طور پر ان افراد کو مشکل کا سامنا ہوتا ہے جن کے واٹس ایپ اکاؤنٹ میں چیٹس کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے۔
یہ ڈرافٹس فلٹر واٹس ایپ کے دیگر فلٹرز جیسے ان ریڈ (unread)، گروپس، آل اور دیگر کے ساتھ موجود ہوگا، یہ ڈرافٹ فلٹر پری سیٹ آپشن ہوگا یعنی صارف خود اسے سیٹ نہیں کرسکیں گے بلکہ ایسا کمپنی کی جانب سے کیا جائے گا اور تمام ڈرافٹ میسجز خودکار طور پر اس میں شو ہوں گے،البتہ صارف اس ڈرافٹ فلٹر کو کسی بھی ڈس ایبل ضرور کرسکے گا۔
اس فیچر کی آزمائش ابھی بیٹا ورژن میں کی جا رہی ہے تو اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا، یہ کہنا ابھی مشکل ہے۔

محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات اور زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال
- 2 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی تحریک پر سوالات: عالیہ حمزہ کا لاعلمی کا اظہار، قیادت سے وضاحت طلب
- 2 گھنٹے قبل

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 30 منٹ قبل

تحریک انصاف کو مذاکرات کی میز پر لوٹنا ہوگا، اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں: طلال چوہدری
- 2 گھنٹے قبل

پولیس ایف آئی آر درج کرنے کی پابند ہے، انصاف کے دروازے بند نہ کیے جائیں: سپریم کورٹ
- 2 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- 2 گھنٹے قبل

سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ
- 2 منٹ قبل

وفاقی حکومت کا ایف سی کو ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

جے یو آئی کا علی امین گنڈاپور پر وار: چند ماہ کا مہمان وزیراعلیٰ قرار دے دیا
- 2 گھنٹے قبل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی حملے میں زخمی، ترک میڈیا نے انکشاف کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان، ازبکستان کے وزرائے خارجہ کا رابطہ؛ ریلوے منصوبے اور علاقائی تعاون پر گفتگو
- 2 گھنٹے قبل

26 ارکان کی معطلی کامعاملہ: اسپیکر پنجاب اسمبلی سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات بے نتیجہ ختم
- 2 گھنٹے قبل