ایران کی بھرپور جوابی کارروائیوں سے اسرائیل دھماکوں سے گونج اٹھا، 4 ہلاک، کئی عمارتیں تباہ
حملوں کے نتیجے میں تل ابیب میں ایک 32 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی جبکہ ایرانی حملوں سے تل ابیب میں 5 مقامات پر تباہی ہوئی ہے،اسرائیلی میڈیا


تہران: ایران نے اسرائیلی جارحیت پر بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر پانچواں میزائل حملہ بھی شروع کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک درجنوں زخمی جبکہ کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران اب تک 200 سے زیادہ میزائل داغ چکا ہے، اسرائیل میں اب تک 4 ہلاک اور 63 زخمی ہو گئے ہیں، متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں۔
ایران نے ہفتہ کی علی الصبح اسرائیل پر پانچواں بڑا میزائل حملہ کر دیا، تازہ حملے میں درجنوں میزائل داغے گئے جبکہ دھماکوں کی آوازیں تل ابیب اور یروشلم میں سنی گئیں۔

ایرانی حملوں سے امریکی سفارتخانے کے ارکان پناہ گاہ میں چلے گئے ہیں، تل ابیب سائرن سے گونج اٹھا ہے، شہری بنکروں میں چلے گئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل تل ابیب میں مختلف مقامات پر گرے، جن میں ایک اسرائیلی وزارت دفاع کی عمارت بھی شامل ہے۔
جبکہ گش دان میں بھی دو ایرانی میزائل گرنے کی اطلاعات ہیں۔ حملے کے نتیجے میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق کم از کم 63 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی عمارتیں تباہ ہوئیں ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے فائر کیے گئے کئی میزائلوں کو فضاء میں ہی تباہ کر دیا گیا جبکہ دیگر نے ہدف کو نشانہ بنایا۔ میزائل حملوں کے پیش نظر شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی حملوں کے نتیجے میں تل ابیب میں ایک 32 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی جبکہ ایرانی حملوں سے تل ابیب میں 5 مقامات پر تباہی ہوئی ہے وسطی اسرائیل میں 9 مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے اور متعدد عمارتوں کو نقصان ہوا ہے جبکہ حملوں کے نتیجے میں 4 اسرائیلی ہلاک اور 63 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
ایران نے اس حملے کو "آپریشن وعدہ صادق سوم" کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اسرائیل کی پالیسیوں کے خلاف ایک انتقامی کارروائی ہے۔
اس سے قبل ایران کی جانب سے ایک گھنٹے میں تین وقفوں کے ساتھ مجموعی طور پر 150 سے 200 میزائل اسرائیل پر داغے گئے تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے ننگی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایران پر فضائی حملہ کر دیا تھا جس میں جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا، ان حملوں میں مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری، پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی، فوجی کمانڈرز اور 6 جوہری سائنسدانوں سمیت 78 افراد شہید جبکہ 329 زخمی ہو گئے۔

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 2 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 2 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 2 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 2 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل





