اسرائیل کی جانب سے تل ابیب سمیت دیگر اہم ترین مقامات پر جدید ترین دفاعی نظام ’آئرن ڈوم‘ سمیت دیگر دفاعی نظام نصب کیےگئے ہیں


ایران نے اسرائیلی جارحیت کا جواب دیتےہوئے 13 اور 14 جون کی درمیانی شب اسرائیل کے متعدد مقامات کو نشانہ بنایا۔ ایران کے حملوں سے اسرائیل کا جدید ترین ملٹی لیئر دفاعی نظام تباہ ہوگیا ہے۔
اسرائیلی حکومت نے تسلیم کیا ہے کہ ایران کے میزائلوں نے تل ابیب سمیت دیگر مقامات کو نشانہ بنایا گیا،جس سے کم از کم 5 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے۔
اسرائیل کی جانب سے تل ابیب سمیت دیگر اہم ترین مقامات پر جدید ترین دفاعی نظام ’آئرن ڈوم‘ سمیت دیگر دفاعی نظام نصب کیےگئے ہیں لیکن ایرانی میزائل اس دفاعی نظام کو توڑنے میں کامیاب ہوگئے۔
امریکی اخبار کےمطابق اسرائیل نے اپنے ایئر ڈیفینس سسٹم پر اربوں ڈالرز کی رقم خرچ کی ہے،جنہیں وہ گزشتہ ایک سال سے ٹیسٹ بھی کررہا ہے لیکن اب ایران کے میزائل اسرائیلی ڈیفینس سسٹم کو توڑ کر تل ابیب میں داخل ہوئے۔
ایرانی میزائلوں کا اسرائیلی ڈیفینس سسٹم کو عبور کر کے ہدف کو نشانہ بنانا پوری دنیا میں موضوع بحث بن گیا اور دفاعی تجزیہ نگار ایرانی سرپرائز پر حیرانی کا اظہار بھی کرتےدکھائی دیے۔
امریکی اخبار کےمطابق اسرائیل نے اپنی حفاظت کےلیے چار مختلف جدید ترین ایئرڈیفینس متحرک کر رکھے ہیں،جن کے مختلف کام ہیں۔
اسرائیل کے چاروں مختلف دفاعی نظام بڑی رینج سے لےکر چھوٹی رینج تک اور زمین سے زمین تک مار کرنےوالے میزائلوں سمیت دیگر راکٹوں اور ڈرونز کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن 13 اور 14 جون کی درمیانی شب ایرانی میزائلوں نے ان سسٹمز کو کراس کرکے سب کو حیران کردیا۔
اسرائیل کے چار ایئر ڈیفینس سسٹمز ؛
آئرن ڈوم (Iron Dome)
یہ اسرائیل کا سب سے مشہور اور جدید ترین فضائی دفاعی نظام،یہ مختصر فاصلے تک مار کرنےوالے راکٹوں کو روکنے کےلیے انٹرسیپٹر فائر کرتا ہے۔
یعنی یہ نظام دشمن کے راکٹوں کو روکنے کےلیے خودکار طریقے سے ایسے راکٹ فائر کرتا ہے جو دشمن کے راکٹ کو راستے میں ہی تباہ کردیتے ہیں۔
ڈیوڈز سلنگ (David’s Sling)
یہ نظام ایک ساکن ہتھیار کی طرح ہےجو مختصر اور درمیانے فاصلے تک مار کرنےوالے بیلسٹک اور کروز میزائلوں کو گراسکتا ہے۔
اس نظام کی رینج تقریباً 185 میل ہے،آئرن ڈوم کی طرح، یہ ایک ”ہٹ ٹو کِل“ (hit-to-kill) ہتھیار ہےجو اہداف میں گھس کر انہیں تباہ کرتا ہے۔
ایرو 2 اور 3 (Arrow 2 and 3)
یہ نظام زمینی بنیاد پر موبائل لانچرز ہیں جو دھماکہ خیز مواد سے بھرے فریگمنٹیشن وار ہیڈز فائر کرتےہیں جو آنے والے میزائلوں کے قریب پھٹ کر انہیں تباہ کر دیتے ہیں۔ایرو 2 فضا میں بلندی پر، تقریباً 30 میل کی دور اور تقریباً 60 میل کی رینج پر اہداف کو روک سکتاہے۔
ایرو 3 فضا سے باہر خلا میں جاسکتا ہے،جس کی رینج 1,500 میل تک ہے،یہ اسرائیل کے جدید ترین دفاعی نظاموں میں سے ایک ہے۔
آئرن بیم (Iron Beam)
یہ نظام ایک اعلیٰ طاقت والا لیزر ہےجسے راکٹ،ڈرونز اور اینٹی ٹینک میزائلوں کو روکنے کےلیے تیار کیا گیا تھا۔اسے پہلی بار حماس کے 2023 میں جنوبی اسرائیل پر حملے کےبعد میدان میں اتارا گیا۔
امریکی اخبار کےمطابق ایران کی طرف سے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک اس کے بھاری بیلسٹک میزائل ہیں،جو آواز کی رفتار سےکئی گنا زیادہ تیزی سے خلا کے کنارے پر پرواز کرتےہیں۔یہ ایران اور اسرائیل کے درمیان تقریباً 1,000 میل کا فاصلہ صرف چند منٹوں میں طے کر سکتے ہیں۔
اخبارکے مطابق ایرو 3 جیسے اینٹی میزائل سسٹم جن کےپاس مہنگے انٹرسیپٹرز کا محدود ذخیرہ ہوتا ہے،ہمیشہ اپنے بیلسٹک میزائل اہداف کو نشانہ نہیں بنا پاتے، اس لیے ایران بڑے بیلیسٹک میزائلوں سے اپنے نتائج حاصل کرسکتا ہے۔

ایس آئی ایف سی کے تحت ریفائنری منصوبوں کی بحالی کیلئے توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت
- an hour ago

ایرانی سپریم لیڈرکی جنگ بندی کے بعد محرم الحرام کی مناسبت سے عوامی تقریب میں پہلی بار شرکت
- 4 hours ago

مارگلہ ہل پر ہرن کا شکار کرنے اور اسے ذبح کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج
- 5 hours ago

ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن میں 20 بچوں کی اموات، ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- 20 minutes ago

یمن حوثیوں کا اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملہ، صہیونی فوج کا ناکام بنانے کا دعویٰ
- 26 minutes ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے 2025 کے لیے نئے ضوابط جاری کر دیئے
- 19 minutes ago

برطانیہ میں احتجاجی گروپ ’فلسطین ایکشن‘ پر پابندی عائد ،حمایت کرنے پر 14 سال قید کی سزا مقرر
- 2 hours ago

پاکستانی فنکاروں کا نوحہ خوانی کے ذریعے شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت
- 5 hours ago

اسکردو جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ
- 2 hours ago

نیتن یاہو نے جنگ بندی مذاکرات کے لیے قطری تجویز پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی
- 23 minutes ago

آسٹریا کے پہاڑی علاقے الپس میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک
- 4 hours ago

کراچی میں فلیٹ خریدنے سے پہلے عمارت کو تمام منظوریاں حاصل ہونے کی جانچ کو یقینی بنائیں، وزیر اعلیٰ سندھ
- 3 hours ago