Advertisement

 ایران نے اگر امریکا پر حملہ کیا تو پوری طاقت کے ساتھ جواب دیں گے، ٹرمپ

ہم ایران اور اسرائیل کے درمیان آسانی سے ڈیل کراسکتے ہیں اور اس تنازع کو ختم کرسکتے ہیں ،ٹرمپ

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 15th 2025, 12:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 ایران نے اگر امریکا پر حملہ کیا تو پوری طاقت کے ساتھ جواب دیں گے، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے خطے میں موجود امریکی دفاعی اثاثوں یا شہریو ں کو نشانہ بنایا تو اس کا پوری طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اسرائیل کے ایران پر حملے کا حوالہ دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر حملے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم پر ایران کی طرف سے کسی بھی طرح کا حملہ کیا گیا تو امریکی مسلح افواج پوری طاقت سے اس سطح کا حملہ کرےگی جو پہلےکبھی نہیں دیکھا گیا۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایران اور اسرائیل کے درمیان آسانی سے ڈیل کراسکتے ہیں اور اس تنازع کو ختم کرسکتے ہیں۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران خطے میں امریکی مفادات کو نقصانات پہنچانے کی اہلیت رکھتا ہے۔

Advertisement